سنیما اور موسیقی کے پروگرامز’اخلاقی زوال‘کا سبب بن سکتے ہیں، سعودی مفتی اعظم
سعودی عرب میں سنیما اور میوزیکل کنسرٹس کی اجازت دے دی جائے تو خدشہ ہے کہ لوگ اخلاقی گراوٹ کا شکار ہوجائیں گے ثقافتی اور سائنسی میڈیا کے ذریعے تفریح فراہم کرنے میں کوئی برائی نہیں اور حکومت کو چاہیے کہ وہ برائی کو داخل نہ ہونے دے، عبدالعزیز الشیخ
اتوار 15 جنوری 2017 17:21
ریاض( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جنوری۔2017ء) سعودی مفتی اعظم عبدالعزیز الشیخ نے خبردار کیا ہے کہ سنیما اور موسیقی کے پروگرامز 'اخلاقی زوال' کا سبب بن سکتے ہیں،سعودی عرب میں سنیما اور میوزیکل کنسرٹس کی اجازت دے دی جائے تو خدشہ ہے کہ لوگ اخلاقی گراوٹ کا شکار ہوجائیں گے۔ ایک انٹرویوکے دوران سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے انٹرٹینمنٹ کی جانب سے میوزیکل کنسرٹس کے لیے لائسنس کے اجراء اور سنیما گھر کھولنے پر غور کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں مفتی اعظم نے ان خیالات کا اظہار کیا۔
مفتی اعظم نے خبردار کیا کہ ' سینما گھروں میں ایسی فلمیں دکھائی جا سکتی ہیں، جو آزاد خیالی، واہیات پن، بداخلاقی اور لادینیت کو فروغ دیں اور ان فلموں سے سعودی ثقافت کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے'۔(جاری ہے)
میوزیکل کنسرٹس میں بھی کوئی اچھی بات نہیں موسیقی اور سنیما کی اجازت دینا مرد و زن کے اختلاط کی اجازت دینے کے مترادف ہے'۔انہوں نے کہا کہ 'ہوسکتا ہے ابتداء میں مرد و خواتین کے لیے علیحدہ علیحدہ نشستیں مختص کی جائیں لیکن آہستہ آہستہ دونوں ایک ہی مقام پر اکھٹے ہوجائیں گے اور اس سے اخلاقایات اور اقداد تباہ ہوجائیں گے'۔
مفتی اعظم نے کہا کہ 'البتہ ثقافتی اور سائنسی میڈیا کے ذریعے تفریح فراہم کرنے میں کوئی برائی نہیں اور حکومت کو چاہیے کہ وہ برائی کو داخل نہ ہونے دے'۔گزشتہ برس بھی سعودی مفتی اعظم نے شطرنج کو اسلام میں ممنوع قرار دے دیا تھا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ شطرنج ناصرف جوئے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے بلکہ یہ وقت کا ضیاع بھی ہے۔سعودی عرب میں سنیما، مردوں اور عورتوں کی مخلوط محفلوں اور شراب پر پابندی عائد ہے، اس کے علاوہ خواتین کو ڈرائیونگ کی بھی اجازت نہیں جبکہ روز مردہ کے دیگر کام کرنے کے لیے بھی انہیں اپنے مرد سرپرست سے اجازت درکار ہوتی ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 15 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
کراچی احتساب عدالت نے شرجیل میمن کو نیب ریفرنسز پر اشتہاری قرار د یا، سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی
-
بدعنوانی معاشرتی ناانصافی کو جنم دیتی ہے ، قمر زمان چوہدری
-
ضیاء الله آفریدی صوبائی اسمبلی سے استعفیٰ دے کر اپنے اوپر کرپشن کے الزامات کا جواب دیں، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت
-
اٹک، مسافر وین اور ٹرک میں تصادم ،چھ افراد جاں بحق، 9 زخمی
-
پاکستان ریلویز اپنے ریلوے اسٹیشنوں کی بحالی اور تعمیر نوکے ایک بڑے منصوبے کا آغاز کرچکاہے‘ سعد رفیق
-
گیس قلت، راولپنڈی کے شہریوں کا گیس جمع کرنے کا انوکھا اور خطرناک طریقہ
-
بھارت، کشتی دریائے گنگا میں ڈوبنے سے 19افراد ہلاک
-
استنبول : سال نو نائٹ کلب پر حملے میں ملوث دو چینی شہری گرفتار
-
حکومتی افواج کی دولت اسلامیہ کیخلاف بڑی کارروائی ، موصل یونیورسٹی کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا
-
باراک اوبامہ اور دیگر اعلیٰ حکام کے دستخطوں کی حامل تختی مریخ پر پہنچ گئی
-
سنیما اور موسیقی کے پروگرامز’اخلاقی زوال‘کا سبب بن سکتے ہیں، سعودی مفتی اعظم
-
کرنسی نوٹ سے مہاتما گاندھی کی تصویر غائب نہیں ہونی چاہیے ، بھارتی وزیر کے بیان پر ہنگامہ
-
ٹرمپ کو سفارت خانے کی منتقلی روکنا ہوگی ،فلسطینی صدر
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری دنیا کی مہنگی ترین تقریبات میں سے ایک ہوگی
-
اٹلی : ضعیف العمر ماں نے سابق سکھانے کیلئے شراب پی کر گھر آنے والے بچے کو آگ لگا دی ، بری طرح جھلس گیا
-
نیوزلیکس کی رپورٹ تیار جلد حکومت کے حوالے کی جائے گی،چوہدری نثار
-
کراچی، موسم سرما کی پہلی بارش نے شہرقائد میں نظام زندگی مفلوج بنا کر رکھ دیا، ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے سے 7فراد جاں بحق،16زخمی
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 سے 4 روپے فی لیٹر اصافے کا امکان
-
نواز شریف وائٹ کالر کرائم کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اسلئے ڈیووس میں فورم میں شمولیت کے اہل ہیں،عمران خان
-
مسئلہ کشمیر علاقائی مسئلہ نہیں عالمی مسئلہ ہے،سردا ر ایاز صادق
-
کراچی احتساب عدالت نے شرجیل میمن کو نیب ریفرنسز پر اشتہاری قرار د یا، سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی
-
پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے مخلص ہے، سرتاج عزیز
-
جنرل راحیل شریف کو 39ملکی اسلامی فوجی اتحاد کا سربراہ بنائے جانے بارے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی،طارق فاطمی
-
فوجی عدالتوں بارے بیان ذاتی رائے تھی ،کوئی جواب طلبی نہیں کی گئی ،رانا ثناء اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.