گیس قلت، راولپنڈی کے شہریوں کا گیس جمع کرنے کا انوکھا اور خطرناک طریقہ

شہری موٹرسائیکل گاڑیوں اور ٹرکوں کے ٹائروں کی ٹیوب میں گیس جمع کرنے لگے

اتوار 15 جنوری 2017 17:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جنوری۔2017ء) گیس کی قلت کے پیش نظر راولپنڈی کے شہریوں نے گیس جمع کرنے کا انوکھا اور خطرناک طریقہ اختیار کرنا شروع کر دیا، شہری موٹرسائیکل گاڑیوں اور ٹرکوں کے ٹائروں کی ٹیوب میں گیس جمع کرنے لگے، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں گیس کی قلت بحران کی شکل اختیار کر گئی ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، گھریلو سلنڈر مہنگا ہونے کے باعث شہری سوئی گیس جمع کرنے کا انوکھا اور خطرناک طریقہ اختیار کرنے لگے، گیس جمع کرنے کا یہ طریقہ کئی انسانی جانیں بھی لے سکتا ہے، گیس کی قلت کے شکار شہری موٹرسائیکل گاڑیوں اور ٹرکوں کے ٹائروں کی ٹیوب میں گیس جمع کرنے لگے، گیس جمع کرنے کا یہ طریقہ کسی بھی وقت بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے، گیس جمع کرنے کے اس طریقے سے ابھی تک کئی شہری زخمی بھی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :