بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں19جنوری سے حکومت مخالف تحریک چلائیں گے،قمر زمان کائرہ

عمران خان کے ناکام اسلام آباد لاک ڈاؤن کی کوشش نے اپوزیشن کو کمزور اور حکومت کو مضبوط کیا منع کرنے کے باوجود پی ٹی آئی سپریم کورٹ گئی اور خالی ہاتھ لوٹی ، میڈیا سے گفتگو

پیر 16 جنوری 2017 11:42

منڈی بہاؤالدین(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جنوری۔2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں19جنوری سے حکومت مخالف تحریک چلائیں گے،عمران خان کے ناکام اسلام آباد لاک ڈاؤن کی کوشش نے اپوزیشن کو کمزور اور حکومت کو مضبوط کیا،منع کرنے کے باوجود پی ٹی آئی سپریم کورٹ گئی اور خالی ہاتھ لوٹی۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز منڈی بہاؤالدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اسلام آباد لاک ڈاؤن کی ناکام کوشش نے اپوزیشن کو کمزور اور حکومت کو مضبوط کیا،عمران خان تیز دوڑنے کے باوجود وہی کھڑے ہیں،تحریک انصاف منع کرنے کے باوجود پانامہ معاملے پر سپریم کورٹ گئی اور ناکام لوٹی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے4مطالبات نہیں مانے،بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں19جنوری سے حکومت مخالف تحریک شروع کر رہے ہیں،تحاریک بجلی کا سوئچ آن آف کرنے سے نہیں چلا کرتیں،پیپلزپارٹی کو تحریک چلانا اچھے طریقے سے آتی ہے