یمن سے سعودی سرحدی علاقے میں گولہ باروی ،ایک اہلکار جاں بحق

پیر 16 جنوری 2017 11:52

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جنوری۔2017ء)سعودی عرب کے جنوبی سرحد پر یمن سے ہونے والی گولہ باری کے نتیجے میں ایک سعودی فوجی اہلکار جاں بحق ہوگیا،یہ بات وزارت داخلہ نے اتوار کے روز کہی۔

(جاری ہے)

وزارت نے بتایا کہ نجران خطے میں ایک سرحدی چوکی پر شدید گولہ باری کی گئی،جس کے نتیجے میں ایک اہلکار چل بسا۔فوجی اہلکاروں نے سرحدی محافظوں کی مدد کیلئے مداخلت کی۔تقریباً دو سال قبل یمن میں سعودی قیادت میں اتحاد کی کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے راکٹ حملوں یا جھڑپوں کے نتیجے میں جنوبی سعودی عرب میں 110سے زائد فوجی اہلکار اور عام شہری مارے جاچکے ہیں اور یہ ہلاکت اس سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :