پاک فوج نے قومی شاہراہوں سے برف ہٹانے کی ذمہ داری جوانوں کو سونپ دی

پھنسے عوام کو نکالنے کیلئے کوئٹہ ، سبی، زیارت ، پشین ، لورالائی ، قلات ، خضدر اور پاناکوٹ مالاکنڈڈویژن میں کیمپ قائم کردیئے گئے،آئی ایس پی آر

پیر 16 جنوری 2017 11:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جنوری۔2017ء)پاک فوج نے چترال اور بلوچستان میں قومی شاہراہوں سے برف ہٹانے کی ذمہ داری اپنے جوانوں کو سونپ دی،سڑکوں پر پھنسے عوام کو نکالنے کیلئے آپریشنز جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق چترال اور بلوچستان میں شدید برفباری کی وجہ سے سڑکیں ٹریفک کیلئے بند ہوگئی تھیں، فوج اور ایف سی کے اہلکاروں کو برف صاف کرنے اور ٹریفک بحال کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ، چترال میں لواری ٹنل اور تین سڑکیں کوئٹہ تا کراچی (این ایچ ڈبلیو25)،کوئٹہ تا سکھر (این ایچ ڈبلیو65)اور تفتان تا کوئٹہ(این ایچ ڈبلیو40)کھول دی گئی ہیں ، ایف سی بلوچستان نے کوئٹہ ، سبی، زیارت، پشین، لورالائی، قلات اور خضدار میں کرائسز مینجمنٹ سنٹر قائم کردیئے ہیں جبکہ آرمی کی طرف سے عوام کی معاونت اور کوآرڈنیشن کیلئے پاناکوٹ مالاکنڈ ڈویژن میں کیمپ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :