اسحاق ڈار نے عمران کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرادی

چیئرمین تحریک انصاف مجھ پر بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے،کارروائی کی جائے،درخواست میں موقف

بدھ 18 جنوری 2017 11:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2017ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف عدالتی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو ایڈووکیٹ شاہد حامد کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان ان کیخلاف جھوٹے الزامات کو بار بار دوہرا رہا ہے جبکہ ملک کی اعلیٰ عدلیہ اسحاق ڈار کیخلاف تمام الزامات مسترد کرچکی ہے عمران خان بھی جانتے ہیں میرے خلاف الزامات جھوٹے ہیں درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ ، ایف آئی اے کی رپورٹ کو 1997ء میں مسترد کرچکی ہے اعترافی بیان سے پہلے اور بعد میں ملٹری حراست میں تھا 2013ء اور 2014ء میں ہائی کورٹ ان الزامات کو دوبارہ مسترد کرچکی ہے ،عمران خان کے بے بنیاد الزامات لگانے کیخلاف کاروائی کی جائے