ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر یورپی ممالک کا سخت ردعمل

امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنیکے سنگین نتائج مر تب ہو ں گے اس اقدا م کی حما ئیت نہیں کر یں گئے، یورپی یونین

بدھ 18 جنوری 2017 11:07

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2017ء)ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر یورپی ممالک کی قیادت نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف نے امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے پر سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے -برسلز میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف فیڈریکاموگرینی نے واضح کیاکہ امریکی سفاتخانے کی منتقلی کی صورت میں وہ تل ابیب سے اپنے وفدمنتقل نہیں کریں گے۔

ایسے یکطرفہ فیصلوں سے گریز کرنا چاہیے جن کے دنیا کے بڑے حصے میں سنگین نتائج ہوں۔ادھرنومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی یورپی یونین پر تنقید کے بعدفرانس کے صدر فرانسوااولاند کاردعمل بھی سامنے آیاہے، وہ کہتے ہیں کہ یورپ بین البراعظمی تعاون چاہتاہے ہماری اقدار اور مفادات کو ترجیح حاصل ہے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کواپنے معاملات چلانے کیلئے کسی غیررکن ملک کیمشورے کی ضرورت نہیں۔

جرمن چانسلر مرکل کا کہنا تھا کہ یورپی اتحاد ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا بہترین جواب ہے۔جرمن وائس چانسلرزِیکمار گیبریئل نے کہاکہ مشرقِ وسطیٰ میں بغیر سوچے سمجھے امریکی مداخلت نے ہی پناہ گزینوں کے بحران کو جنم دیا تھا۔دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے بھی دوسرے ملکوں کیسیاسی معاملات پرنومنتخب امریکی صدرٹرمپ کے بیانات کونامناسب قراردیا۔امریکی نو منتخب صدر نے کہا تھا کہ برطانیہ کی جانب سے برگزٹ کا فیصلہ بہت اچھا تھا کیونکہ یورپی یونین ٹوٹنے کے دہانے پر ہے۔ انھوں نے جرمن چانسلر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :