یمن میں جاری جنگ میں دس ہزار افراد ہلاک
لڑائی کے باعث ملک میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے،اقوامِ متحدہ یمن کے حالات اس وقت دنیا کے چند سب سے بڑے بحرانوں میں سے ایک ہے، ترجمان جیمی مک گولڈرک
بدھ 18 جنوری 2017 11:07
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2017ء)اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادیوں اور حوثی باغیوں کے درمیان یمن میں جاری جنگ میں اب تک دس ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اقوامِ متحدہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیں یہ ظاہر کرتی ہیں کہ اس معاملے کو جلد از جلد ختم کرایا جائے جو کہ گذشتہ 21 مہینے سے جاری ہے۔یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اقوامِ متحدہ کے نمائندے نے یمن کے صدر عبدالربہ منصور ہادی سے دارالحکومت عدن میں ملاقات کی۔
یہ لڑائی مارچ 2015 میں شروع ہوئی تھی جب سعودی فوج نے یمن کی منتخب کردہ حکومت کے خلاف بغاوت کو روکنے کے لیے ملک میں دخل اندازی کی تھی۔اقوامِ متحدہ کے ترجمان جیمی مک گولڈرک نے کہا کہ: ’ہمارے اندازوں کے مطابق اب تک دس ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ 40 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔(جاری ہے)
‘ انھوں نے مزید کہا کہ اس لڑائی کے باعث ملک میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں اور کھانے کی شدید قلت ہے۔
اقوام متحدہ کے سفیر اسماعیل اولد شیخ احمد نے امید ظاہر کی ہے کے ملک میں امن قائم ہو جائے گا۔ اسماعیل اولد شیخ احمد اس ماہ کے آخر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔واضع رہے کہ امن قائم کرنے کی پچھلی تجاویز میں ایک نئی متحدہ حکومت بنانے کا مشورہ دیا گیا تھا جس کے عوض حوثی باغی عدن اور ملک کے دوسرے شہروں سے انخلا کر جانے پر راضی ہو گئے تھے۔ لیکن یمن کے صدر ہادی منصور نے اس مشورے کو مسترد کردیا تھا۔اقوام متحدہ کے مطابق یمن کے حالات اس وقت دنیا کے چند سب سے بڑے بحرانوں میں سے ایک ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 18 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
اسلام آباد:ساتویں جماعت کے طالب علم کی خودکشی پر کلاس ٹیچر شامل تفتیش
-
وزیر اعظم کو استثنیٰ دینا ہے تو پہلے یوسف رضا گیلانی کی سزا ختم کرنا ہوگی،خورشید شاہ
-
سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کردی
-
طیبہ تشدد کیس کی انکوائری رپورٹ تیار،جج کی بیوی اور طیبہ کے والدین چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف کے مرتکب قرار
-
گوجرانوالہ ، وزیر صحت پنجاب کی تقریب میں لیڈی ڈا کٹر کا انو کھا ا حتجا ج
-
ملک کے مجموعی تجارتی خسارہ میں 8.42 فیصد اضافہ
-
کراچی،قبرستان سے مردے غائب ہونے کے لرزہ خیز انکشاف،3 روز کا بچہ قبرسے غائب
-
لال مسجد آپریشن کے موقع پر وفاقی پولیس کے آبپارہ میں سینکڑوں سرکاری مکانات پر ناجائز قبضہ کا معاملہ، وزیر اعظم نواز شریف نے کمیٹی بنا دی ، ایک ماہ میں رپورٹ طلب
-
امر یکہ ،حجاب پہننے پر مسلمان لڑکی کو سکول بس سے اتار دیا گیا
-
مشرق وسطیٰ میں بحران کا ذمہ دار امریکا ہے، جرمن چانسلر
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر یورپی ممالک کا سخت ردعمل
-
یمن میں جاری جنگ میں دس ہزار افراد ہلاک
-
بھارتی ادویات داعش کو فراہم کیے جانے کا انکشاف
-
بھارت،600 سے زائد بچیوں کیساتھ زیادتی کرنیوالا درندہ گرفتار
-
دبئی: نوکری کی متلاشی غیر ملکی خاتون کو اغواء کرلیا گیا
-
پارلیمانی تقریر کو بطور شواہد جائزہ لے سکتے ہیں، سپریم کورٹ
-
فوجی عدالتوں میں توسیع سے متعلق پارلیمانی رہنماؤں کا دوسرا مشاورتی اجلاس بے نتیجہ ختم
-
دہشتگردڈیجیٹل ذرائع سے فائدہ اٹھارہے ہیں ،جنرل (ر) راحیل شریف
-
جھوٹ کو چھپانے کیلئے وزیر اعظم عدالت سے استثنیٰ مانگ رہے ہیں، عمران خان
-
سینیٹ اجلاس،لاجز میں شراب بوتلوں کے انکشاف پر ہنگامہ
-
نجکاری کمیشن بورڈ نے پاکستان اسٹیل مل کو 30 سال کیلئے لیز پر دینے کی منظوری دیدی
-
موٹر وے ایم ٹو پر ٹول ٹیکس میں اضافہ 25 اگست 2016 ء کو کیا گیا، 2019 ء تک مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا، شاہد اشرف تارڑ کا انکشاف
-
عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قائدین کا اہم اجلاس
-
ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کے حوالے سے اجلاس
-
نوازشریف19جنوری کواقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کریں گے، طارق فاطمی
-
برطانیہ گیم چینجز منصوبے کا حصہ بننے کے لئے تیار ہے،برطانوی ہائی کمشنر
-
اعزازچوہدری کوواشنگٹن میں پاکستان کے سفیرتعینات
-
پٹرولیم لیوی معاملے پر تحقیقات میں مزید پیشرفت
-
اسحاق ڈار نے عمران کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرادی
-
سید علی گیلانی نے مولانا فضل الرحمن کو کشمیر کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے کامطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.