لاپتہ بلاگر سے متعلق خبریں مضحکہ خیز اور غیر سنجیدہ ،مقدمات قائم کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،چوہدری نثار

جمعہ 20 جنوری 2017 10:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لاپتہ بلاگر پر مقدمات قائم کرنے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس اور خصوصاً سوشل میڈیا پر جاری رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے خبروں کو منفی پروپیگنڈہ قرار د یا اور کہا ہے کہ لاپتہ بلاگر زسے متعلق خبریں مضحکہ خیز اور غیر سنجیدہ ہیں لاپتہ بلاگر پر مقدمات قائم کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے جمعرات کے روز وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لاپتہ بلاگر سے متعلق سوشل میڈیا پرپر چلنے والی خبروں اور میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا اور کہا کہ لاپتہ بلاگر سے متعلق میڈیا رپورٹس پروپیگنڈہ مضحکہ خیز اور غیر سنجیدہ ہیں بعض عناصر کا غلط معلومات کی تشہیر کا مقصد معاملے کو مزید الجھانا ہے ایسے عمل سے کرب میں مبتلا خاندانوں کی تکالیف میں مزید اضافہ ہوگا لاپتہ بلاگرز پر مقدمات قائم کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں منفی پروپیگنڈے اور غلط معلومات کی تشہیر بے حسی کا واضح ثبوت ہے وزیر داخلہ نے کہا کہ اس وقت حکومت کی تمام تر توجہ بلاگرز کی بحفاظت بازیابی ہے اور حکومت بلاگرز کی بحفاظت بازیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے اس سلسلے میں غیر حقیقی خبروں اور منفی پروپیگنڈے سے گریز کیاجائے

متعلقہ عنوان :