10 جنوری حملے کی تفتیش ، اسکاٹ لینڈ یارڈ ماہرین کی ٹیم کابل پہنچ گئی

حملے میں افغان نائب گورنر سمیت سات افغان شہری اور متحدہ عرب امارات کے پانچ سفارت کار ہلاک ہو گئے تھے

جمعہ 20 جنوری 2017 10:46

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2017ء) اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ماہرین کی ایک ٹیم افغانستان میں دس جنوری کو ہونے والے حملے کی تفتیش کے لئے افغان شہر قندھار پہنچ گئی ہے۔قندھارپولیس چیف عبد الرزاق کے مطابق برطانوی پولیس کا وفد اور متحدہ عرب امارات کی تفتیشی ٹیم قندھار میں ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات کے لئے افغانستان پہنچ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس حملے میں افغان نائب گورنر سمیت سات افغان شہری اور متحدہ عرب امارات کے پانچ سفارت کار ہلاک ہو گئے تھے جبکہ افغانستان حکومت کے پانچ اعلیٰ عہدے دار زخمی بھی ہوئے۔طالبان نے بم دھماکے میں کسی بھی طرح ملوث ہونے سے انکار کرتے ہوئے حملے کا الزام مقامی سطح پر جاری اندرونی مخاصمت پرعائد کیا تھا۔اب تک افغان حکومت اورمتحدہ عرب امارات کی تین ٹیمیں تحقیقات کے لیے قندھارجاچکی ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی پولیس متحدہ عرب امارات کی درخواست پر بلائی گئی ہے تاکہ حملے کا مختلف پہلوووٴں سے جائزہ لیا جا سکے۔واضح رہے کہ دس جنوری کو گورنر قندھار کے گیسٹ ہاوٴس میں ہونیوالے خودکش حملے میں متحدہ عرب امارات کے پانچ سفارتی اہلکاروں سمیت 12 افراد مارے گئے تھے۔ دھماکے وقت متحدہ عرب امارات کے سفیرجمعہ محمد عبداللہ الکابی اپنے ساتھیوں سمیت افغان حکام کے ساتھ میٹنگ میں مصروف تھے کہ پارلیمان کے مرکزی دروازے پر خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا