فاروق ستار کا احمد چنائے کو گورنر بنانے کیلئے سرگرم ،رواں ہفتے وزیر اعظم سے ملاقات بھی متوقع

جمعہ 20 جنوری 2017 10:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2017ء)سندھ میں گورنر کی تعیناتی کا معاملہ ایک دلچسپ رخ اختیارکرتا جارہا ہے ،ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستاراپنے قریبی دوست احمد چنائے کو گورنر بنوانے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

فاروق ستار نے اس معاملے پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کرکے گورنر کے تقرر کے لئے مشاورت میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور فاروق ستار کے درمیان اسی ہفتے ملاقات بھی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :