راولپنڈی، سعودی سفیر کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات

حرمین شریفین کا دفاع ہماری ترجحات میں شامل ہے، آرمی چیف

ہفتہ 21 جنوری 2017 11:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2017ء)پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹر( جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں دفاعی دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز جنرل ہیڈکوارٹر ( جی ایچ کیو )روالپنڈی میں پاکستان میں تعنیات سعودی عرب کے سفیر عبداللہ مرذوق نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات کی جس میں علاقائی صورت حال پر تبادلہ اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ حرمین شریفن کا دفاع ہماری ترجحات میں شامل ہے، ہم پاکستان اور سعودی عرب کے دفاع کو ایک ہی سمجھتے ہیں۔