ترکی نے بشار الاسد کے بغیر شامی بحران کا تصفیہ ناممکن قرار دے دیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 11:57

انقرہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2017ء ) ترکی نے بشار الاسد کے بغیر شامی بحران کا تصفیہ ناممکن قرار دے دیا۔ترک نائب وزیر اعظم محمد شیمشک کا کہنا ہے کہ ان کا ملک آج کے بعد بشار الاسد کے بغیر شامی بحران کے تصفیے پر اصرار نہیں کرے گا، بشار الاسد شام میں جرائم کا ذمے دار ہے تاہم انقرہ حکومت امور کو حقیقی تناظر میں دیکھ رہی ہے کیوں کہ زمینی طور پر حالات بہت حد تک تبدیل ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم کے ضمن میں شیمشک نے کہا کہ ان کا ملک آئندہ ہفتے آستانہ میں شامی امن بات چیت کے حوالے سے "بڑی امیدیں" رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :