بھارتی یوم جمہوریہ، یو اے ای کے فوجی دستے کی نئی دہلی میں ریہرسل

اتوار 22 جنوری 2017 14:16

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2017ء ) متحدہ عرب امارات کی بھارت کے ساتھ محبت کی پینگیں، یو اے ای کا فوجی دستہ چھبیس جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ پر پریڈ میں حصہ لے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت کے 68ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر پہلی بار کسی عرب ملک کا فوجی دستہ پریڈ میں حصہ لے گا۔متحدہ عرب امارات کے فوجی دستے نے نئی دہلی میں بھارتی یوم جمہوریہ کے سلسلہ میں ہونے والی پریڈ کی ریہرسل میں شرکت کی۔ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید النہیان تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :