قطری شہزادے کا خط جھوٹ نکلا تو نوازشریف کی چھٹی ہوجائے گی، عمران خان

کرپشن جیسے کینسر کا جب تک خاتمہ نہیں ہوگا اس ملک کا کچھ نہیں ہوسکتا، جب ملک میں پیسوں کی کمی ہو تی ہیتوہمیں آئی ایم ایف سے قرضہ لیناپڑتاہے اور پھر عوام کے ٹیکس کے پیسے سے قرضے اتارے جاتے ہیں چین میں 150 کرپٹ وزراء کا احتساب ہوا ، پاکستان میں نیب ٹھیک ہوتا تو ہمیں سپریم کورٹ نہ جانا پڑتا ، پاکستان کے اسپتالوں کا بْرا حال ہے اور حکمران اور ان کے بچے علاج کے لیے بیرون ملک جاتے ہیں، قصور میں جلسے سے خطاب

پیر 23 جنوری 2017 10:49

قصور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2017ء ) چیرمین تحرین انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاناما کیس سے نہیں بچ سکیں گے،ا قطری شہزادے کا خط جھوٹ نکلا تو نوازشریف کی چھٹی ہوجائے گی ، کرپشن جیسے کینسر کا جب تک خاتمہ نہیں ہوگا اس ملک کا کچھ نہیں ہوسکتا، جب ملک میں پیسوں کی کمی ہو تی ہیتوہمیں آئی ایم ایف سے قرضہ لیناپڑتاہے اور پھر عوام کے ٹیکس کے پیسے سے قرضے اتارے جاتے ہیں ، کچھ لوگ اقتدار میں پیسے بنانے کیلیے آتے ہیں اور ان تھوڑے لوگوں کی وجہ سے پاکستان تباہ ہورہا ہے،چین نے کرپشن پر قابو پایااور 30 سالوں میں 70کروڑ لوگوں کوغربت سے نکالا ہے، ہمارے ملک میں چھوٹا چور جیل میں اور بڑا چور اسمبلی میں ہے، پاکستان کے اسپتالوں کا بْرا حال ہے اور حکمران اور ان کے بچے علاج کے لیے بیرون ملک جاتے ہیں ، شوکت خانم 4ارب میں بنااور یہ لوگ 12ارب روپے اشتہاروں پرخرچ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

، تحریک انصاف کی حکومت آئے گی تو نیب کو ٹھیک کرے گی ، اگر نیب ٹھیک ہوتی تو مجھے سپریم کورٹ جانا نہیں پڑتا، پہلے ایک جیمز بونڈ ہوتا تھا، اب ایک پرائز بانڈ آیا ہے۔اتوار کے روز قصور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ زہرہ بی بی جناح اسپتال کے فرش پر مر گئی،زہرہ بی بی قصور کی ایک ماں تھی، ماں کوتکلیف ہوئی توبچوں پرکیاگزررہی تھی، جناح اسپتال میں کوئی بستر نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اسپتالوں کا بْرا حال ہے اور حکمرانوں کو علم نہیں کہ اسپتالوں کا کیا حال ہے، پاکستان کے اسپتالوں میں ایک ایک بستر پر 4-4 لوگوں کا علاج کیا جارہا ہے حکمران چیک اپ کرانے کے لیے لندن جاتے ہیں ، پاکستان میں پتہ نہیں کتنی مائیں ہیں کتنے باپ ہیں جو اسپتالوں کے فرش پر مرتے ہیں، شوکت خانم 4ارب میں بنااور یہ لوگ 12ارب روپے اشتہاروں پرخرچ کرتے ہیں، شوکت خانم 4 ارب میں بنا جو جناح اسپتال سے بڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کیوجہ سیکوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، پاکستان میں چھوٹا چور جیل میں ہوتا ہے اور بڑا چور اسمبلیوں میں پہنچ جاتا ہے ، چین نے کرپشن پر قابو پایا اور 30 سالوں میں 70کروڑ لوگوں کوغربت سے نکالا ہے، چین میں 150 کرپٹ وزیروں کا احتساب ہوا، ہندوستان کی حکومت کسان کو سبسڈی دیتی ہے تو کسان سستی فصل پیدا کرتا ہے، پہلے ایک جیمز بونڈ ہوتا تھا، اب ایک پرائز بانڈ آیا ہے، آج کل مولانا فضل االرحمن اور اسفند یار ولی بھی نواز شریف کے ساتھ نظر نہیں آ رہے ۔

عمران خان نے کہا کہ مریم نواز موٹو گینگ سے روز پوچھتی ہیں کہ آپ نے آج عمران خان کو کتنی گالیاں دیں ہیں ، نواز شریف موٹو گینگ سے مجھے گالیاں دینے کے بجائے خود مجھ سے بات کریں ، وزیراعظم پاناما کیس سے نہیں بچ سکیں گے،ا قطری شہزادے کا خط جھوٹ نکلا تو نوازشریف کی چھٹی ہوجائے گی ، کرپشن جیسے کینسر کا جب تک خاتمہ نہیں ہوگا اس ملک کا کچھ نہیں ہوسکتا، جب ملک میں پیسوں کی کمی ہو تی ہیتوہمیں آئی ایم ایف سے قرضہ لیناپڑتاہے اور پھر عوام کے ٹیکس کے پیسے سے قرضے اتارے جاتے ہیں ، کچھ لوگ اقتدار میں پیسے بنانے کیلیے آتے ہیں اور ان تھوڑے لوگوں کی وجہ سے پاکستان تباہ ہورہا ہے