قصور ،پی ٹی آئی جلسے میں خاتون کارکن سے بدتمیزی

سیکورٹی اہلکاروں نے مداخلت کرکے خاتون کو نوجوانوں کے نرغے سے نکالا

پیر 23 جنوری 2017 10:54

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2017ء)قصور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں خاتون کارکن سے بدتمیزی کی سیکورٹی اہلکاروں نے مداخلت کرکے خاتون کو نوجوانوں کے نرغے سے نکالا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز قصور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں خاتون کارکن کو سیلفی لینا مہنگی پڑ گئی۔چےئرمین تحریک انصاف کا خطاب ختم ہونے کے بعد خاتون کارکن سیلفی لے رہی تھی کہ کئی کارکنوں نے خاتون کو گھیر لیا،صورتحال کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں نے مداخلت کی اور خاتون کارکن کو نوجوان کارکنوں کے نرغے سے بحفاظت نکال لیا

متعلقہ عنوان :