بھارت،آسام میں باغیوں کا فوجی گاڑی پر حملہ،دو اہلکار ہلاک

پیر 23 جنوری 2017 10:47

گوہاٹی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2017ء)بھارت کی دور افتادہ شمال مشرقی ریاست آسام میں اتوار کے روز مشتبہ باغیوں کے ایک فوجی گاڑی پر حملے میں دو پیراملٹری اہلکار ہلاک ہوگئے،یہ بات پولیس نے کہی۔پولیس کا کہنا ہے باغیوں نے ضلع تینوسکیا میں ایک چھوٹا بم دھماکہ کرنے سے قبل فوجیوں پر گرینیڈ داغے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائیکٹر جنرل پولیس مکیش اگروالا نے بتایا کہ آسام رائیفلز کے دو اہلکار باغیوں کی جانب سے حملے میں ہلاک ہوگئے اور مزید بتایا کہ جب سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی تو جھڑپ شروع ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس اور فوجی اہلکاروں نے آسام کے مرکزی شہر گوہاٹی سے تقریباً500کلومیٹر(300میل)دور علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کردیا ہے۔مقامی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فوجی اہلکار ہمسایہ ریاست آندراپردیش میں ہونے والے ایک میلے سے واپس آنے والے سیاحوں کی حفاظت پر مامور تھے جب ان کی گاڑیوں کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ آیا حملے میں کوئی شخص زخمی ہواہے۔

متعلقہ عنوان :