وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف ان ہاؤس تبدیلی کے امکانات بڑھ گئے

ن لیگ کے فاورڈ بلاک نے ہوم ورک شروع کردیا،وفاقی وزراء اور آصف کرمانی بھی متحرک

پیر 23 جنوری 2017 10:32

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2017ء) حکومت آزادکشمیر کو 6ماہ مکمل ہونے میں صرف 6روز باقی ہیں، وزیراعظم آزادکشمیر کے خلاف ان ہاؤس تبدیلی کے امکانات بڑھ گئے۔ (ن) لیگ فاروڈ بلاک نے ہوم ورک شروع کردیا ۔آصف کرمانی اور وفاقی وزراء متحرک ہوگئے فیصلہ یکم فروری کے بعد ہوگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی موجودہ پالیسی اور فوری ایکشن اخراجات میں کمی کے فارمولا پر حکومت کے اندر شامل وزراء اور ایم ایل ایز وزیر اعظم کے خلاف ہوگئے جبکہ کارکنوں کی بڑی تعداد اس اقدام کے پیش نظر اندرون خانہ بغاوت پر اتر آئے (ن) لیگ آزادکشمیر کے اندر اختلافات وفاقی وزراء کی جانب سے پیدا کردہ پالیسی کے مطابق شروع ہوئے ان کو حل کرنے کے بجائے مزید ہوا دینے کی کوشش کی گئی جبکہ دوسری جانب آئینی ماہرین کے مطابق جو بھی جماعت کا وزیر اعظم منتخب ہوتا ہے وہ 180دن یعنی 6ماہ اس کے خلاف کوئی اقدامات نہیں کرسکتے جبکہ 6ماہ مکمل ہونے کے بعد اگر اس جماعت کی حکومت وفاق اور آزادکشمیر میں موجود ہے تو ان ہاؤس تبدیلی کے لئے تحریک جمع کروائی جاسکتی ہے اس کے بعد وزراء کی جانب سے باقاعدہ نئے قاعدایوان کانام تجویز کرکے راہ شماری لی جاتی ہے جبکہ اس کے لئے راجہ فاروق حیدر خان کے خلاف ایک بار پھر گروپ بندی شروع ہوگئی جس میں سب سے بڑی بنیاد راجہ فاروق حیدرخان کا آزادکشمیر میں کرپشن کے خاتمہ کے علاوہ فالتو اخراجات ختم کرنے مختلف ضلع میں صوابدیدی عہدوں پر پابندی آڑے آگئی اور وزیر اعظم آزادکشمیر نے جلد بازی میں کابینہ کے اندر شامل کئے جانے والے وزراء میرٹ سے ہٹ کر شامل کئے گئے مزید کابینہ میں اضافہ کو مسترد کرنے کے بعد وزراء نے حکمت عملی شروع کردی تھی مگر وہ وزیر اعظم آزادکشمیر کے 6ماہ مکمل ہونے کی مدت کا انتظار کر رہے تھے جس کے بعد تبدیلی کا لائحہ عمل تیار کیا جاچکا ہے وزیراعظم آزادکشمیر دورہ یورپ کے بعد واپسی پر اقتدار کی منتقلی ممکن ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ متعبر زرائع کے مطابق آزادکشمیر حکومت میں مسلم لیگ (ن) کے ممبر قانون ساز اسمبلی نے متحدہ اپوزیشن کی حمایت کے بعد نئے قاعد ایوان کے لئے تین ناموں پر غور فکر شروع کردی جس میں پہلے نمبر پر ممبروزیر حکومت مشتاق منہاس دوسرے نمبر پر ممبر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر تیسرے نمبر پر ڈاکٹر نجیب نقی سرفہرست ہیں جن کے ناموں پر اتفاق کرنے کے لئے وفاقی وزراء سے اندرون خانہ بات چیت کا سلسلہ چل رہا ہے جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر نے اپنے تحفظات اگاہ کرنے کے لئے وفاقی وزراء سے بات چیت کردی ہے اب فائنل راؤنڈ یکم فروری کے بعد متوقع ہے جس میں وزیر اعظم آزادکشمیر کے خلاف ان ہاؤس تبدیلی کے لئے تحریک جمع کروائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :