ایران اپنے جوہری پروگرام کو بحال کر سکتا ہے، علی اکبر صالحی

منگل 24 جنوری 2017 11:35

تہران( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2017ء ) ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ اگر نئی ٹرمپ انتظامیہ نے 2015 کے ایٹمی معاہدے کی پاسداری نہ کی تو ایران اپنے جوہری پروگرام کو بحال کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

علی اکبر صالحی نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ اگر واشنگٹن نے بین الاقوامی ایٹمی معاہدے پر دوبارہ غور کیا تو ایران مناسب ردعمل کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران ایک صابر ملک ہے، جلد بازی میں کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :