سپریم کورٹ میں پیش 139 صفحات پر مشتمل رضیہ بٹ کے ناول کی کوئی حقیقت نہیں،اسد عمر

اسحاق ڈار کا بیان حلفی حقیقت ہے، امریکہ کے پاس پاکستانیوں کے ویزے بند کرنے کا کوئی جواز نہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 31 جنوری 2017 13:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2017ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں پیش 139 صفحات پر مشتمل رضیہ بٹ کے ناول کی کوئی حقیقت نہیں، اسحاق ڈار کا بیان حلفی حقیقت ہے امریکہ کے پاس پاکستانیوں کے ویزے بند کرنے کا کوئی جواز نہیں عمران خان نے پاکستان کو بہتر کرنے اور پاکستانیوں کو دوسرے ممالک میں دھکے نہ کھانے کی بات کی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کسی کرپٹ انسان کو کلین چٹ ملنی چاہیے بڑے بڑے کرپٹ لوگوں کو پکڑا جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جن چیزوں کا جواب نہیں دے سکتی ان کی کہانی بنا دی گئی 139 صفحات پر مشتمل ناول ہے شریف خاندان اور قطری خاندان کا تمام کاروبار اور منی ٹریل زبانی ہے بیان میں کہا گیا کہ کاروبار ایسے ہی ہوتا تھا اور یک طرف اسحاق ڈار کا بیان حلفی ہے جو حقیقت ہے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی سیاست دہشت گردانہ ہے ٹرمپ جو کہہ رہے ہیں اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں نائن الیون میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے لئے امریکہ کا ویزہ بند کرنے کا کوئی جواز نہیں عمران خان نے سادہ سی بات کی ہے کہ ہم پاکستان کو ایسا بنا دیں کہ ہمارے پاکستانیوں کو دوسرے ممالک میں دھکے نہ کھانے پڑیں۔