کراچی،وفاقی وزارت صحت نے ایڈز کے مریضوں کے اعداد وشمارجاری کردیئے

رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 17ہزار 224ہے

جمعہ 3 فروری 2017 12:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2017ء)وفاقی وزارت صحت نے ملک بھر میں موجود ایڈز کے مریضوں کے اعداد وشمارجاری کردیئے ہیں۔جاری اعدادوشمارکے مطابق ملک میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 17ہزار 224ہے۔ ان میں سے 8ہزار 133مریض زیرعلاج ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریض 6803اور زیرعلاج 3741مریض ہیں۔ سندھ میں 5646رجسٹرڈ مریض ہیں جن میں سے 2257زیرعلاج ہیں۔خیبرپختوانخوا میں 2085مریض رجسٹرڈ ہیں اور 917زیر علاج ہیں۔ بلوچستان میں 526مریض رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 303زیر علاج ہیں۔خیبر پختو انخوا میں ایڈز کے سب سے زیادہ مریض پشاور میں 587رجسٹرڈ ہیں۔ بنوں میں 237، چارسدہ میں 118، سوات میں 117مریض رجسٹرڈ ہیں۔

متعلقہ عنوان :