بیلجیئم، نجی گاڑیوں کے میلے کے دوران کاربن مانواکسائیڈ گیس کے اخراج سے 70 کے قریب افراد کی حالت غیر ہوگئی،5 بے ہوش

پیر 13 فروری 2017 10:17

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13فروری۔2017ء)وسطی بیلجےئم میں ایک نجی گاڑیوں کے میلے کے دوران کاربن مانواکسائیڈ گیس کے اخراج سے لگ بھگ70 افراد کی حالت غیر ہوگئی جن میں سے5شدید بے ہوشی کی حالت میں ہیں،یہ بات حکام نے بتائی ہے۔یہ حادثہ ویورشہر میں حال ہی میں کھلنے والے کارٹنگ ایونٹ کے موقع پر 8بجکر30منٹ پر پیش آیا جو برسلز سے30کلومیٹر دور نواحی علاقہ میں واقع ہے۔

متاثرہ افراد کو علاج کیلئے وسطی بیلجےئم میں مختلف ہسپتالوں کو بھیج دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ویور کے مےئر نے بلگا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ حادثے کے مقام سے تمام متاثرین کو نکال لیا گیا ہے اور کوئی بھی شخص خطرے میں نہیں ہے۔شہر کے حکام کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں کم از کم150افراد موجود تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صارفین نے2 راتیں قبل کاربن مانواکسائیڈ کی بُو کی شکایت کی تھی۔مےئر فرانکوئس بگولیٹ کا کہنا ہے کہ تفتیش کاروں کو یقین ہے کہ روشن دانوں کا خراب نظام اس حادثہ کی ممکن وجہ ہے۔اپنے فیس بک صفحہ پر ویور انڈور کارٹنگ کمپنی نے لکھا ہے کہ اسے اس حادثے پر شدید افسوس ہے اور متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی ہے۔

متعلقہ عنوان :