آسٹریلیا،داعش کا رکن ببنے والے شخص کی شہریت ختم کردی گئی

پیر 13 فروری 2017 10:17

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13فروری۔2017ء)دولت اسلامیہ(داعش) کا ایک جنگجو پہلا آسٹریلوی بن گیا ہے جس کی شہریت انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت ختم کردی گئی ہے،یہ بات حکام نے اور میڈیا رپورٹوں میں بتائی گئی ہے۔دی آسٹریلوی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں گزشتہ روز بتایا ہے کہ خالد مشروف2014ء میں اس وقت سرخیوں میں نمایاں آئے تھے جب انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے نوجوان بیٹے کی تصویر پوسٹ کی جو سرکٹی نعش اٹھائے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

وزیر امیگریشن پیٹرڈیوٹن کے ایک ترجمان نے اتوار کے روز غیر ملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ ایک شخص کو شہریت سے محروم کردیاگیا ہے تاہم وہ مزید تفصیلات فراہم نہیں کریں گے۔دی آسٹریلین نے لکھا ہے کہ خالد مشروف لبنانی شہری بھی ہیں۔35سالہ مشروف نے اپنے خاندان کے ہمراہ2013ء میں آسٹریلیا سے شام کے لئے روانہ ہوئے۔حکومت غیر ملک میں لڑنے والے جنگجوؤں کی وطن واپسی پر پریشانی کا شکار ہے۔اس وقت کے بعد سے متعدد قومی سیکورٹی قوانین پاس کئے گئے ہیں جب سے کینبرا نے ستمبر2014ء میں قومی خطرے کا الرٹ بلند کردیاتھا۔حکام کا کہنا ہے کہ 110آسٹریلوی باشندے دہشتگردوں سے لڑنے کیلئے شام یا عراق جاچکے ہیں جن میں سے60مارے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :