وفاقی شرعی عدالت نے شادی شدہ جوڑے کے ٹیسٹ ٹیوب بیبی کے طریقہ کار کو جائز قرار دیدیا

منگل 21 فروری 2017 21:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ فروری ء) وفاقی شرعی عدالت نے شادی شدہ جوڑے کے ٹیسٹ ٹیوب بیبی کے طریقہ کار کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے علاوہ دیگر طریقے غیر شرعی ہونگے وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس ریاض احمد خان کی سربرائی میں تین رکنی بینچ نے ٹیسٹ ٹیوب بے بی سے متعلق کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

(جاری ہے)

منگل کو وفاقی شرعی عدالت کی جانب سے جاری 22 صحفات پر مشتمل تحریری فیصلے میں شادی شدہ جوڑے کے ٹیسٹ ٹیوب بے بی کو جائز قرار دیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطاب شادی شدہ جوڑے کے علاوہ ٹیسٹ ٹیوب بیبی کے دیگر طریقے غیر شرعی ہونگے اور حکومت کو غیر شرعی طریقہ اخیتارکرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنی چاہیے۔ وفاقی شریعت عدالت نے اس حوالے سے حکومت کو 15 اگست تک قانون سازی بھی کرنے کا حکم بھی دیا ہے