اداکار عامر خان

Aamir Khan

عامر خان ایک مشہور بھارتی اداکار ۔ فلمساز ۔ سکرپٹ رائٹر ۔ 14 مارچ 1965ء کو طاہر حسین کے گھر پیدا ہوئے۔ 1973ء میں اپنے چچا ناصر حسین کی فلم یادوں کی بارات میں بطور چائلڈ سٹار کے پہلی مرتبہ پردہ سکرین پر نمودار ہوئے۔ گیارہ سال بعد فلم "ہولی" میں کام کیا مگر انہیں فلمی دنیا میں کامیابی اور پذیرائی ان کے کزن منصور خان کی فلم قیامت سے قیامت سے ملی جو کہ 1988ء میں ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں انہیں بہترین ڈیبیو اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ ملا۔ 90 کی دہائی میں ان کی کئی مشہور فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں راجہ ہندوستانی ، سرفروش ، بازی اور عشق وغیرہ شامل تھیں۔ 2000ء کے بعد ان کی اداکاری میں ایک بہت بڑی تبدیلی واقع ہوئی ۔ جب انہوں نے لگان فلم میں کام کیا ۔ لگان فلم کو آسکر کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔ لگان کے بعد انہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا جن کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ان فلموں میں منگل پانڈے ، تارے زمیں پر ، گجنی ، تھری ایڈیٹس شامل ہیں۔ عامر خان نے ان فلموں میں حقیقی زندگی کی تصویریں پیش کرنے کی کوشش کی ۔ خاص طور پر تارے زمین پر اور تھری ایڈیٹس تدریسی نظام میں موجود خرابیوں کی نشاندہی کے حوالے سے بہترین فلمیں تصور کی جاتی ہیں۔ ان کی فلمیں عام اور کمرشل موضوعات سے ہٹ کر ہوتی ہیں۔

'اداکار عامر خان' کی خبریں




اداکار عامر خان سے متعلقہ تصاویر

ہمدری کے جذبات ظاہر کرنے پر عامر .. بھارت میں انتہا پسندی پر بیان .. عامر خان کے انتہا پسندی کیخلاف .. عامر خان اپنی فلم (دنگل) کی شوٹنگ .. اداکار عامر خان کی مزید تصاویر

اداکار عامر خان سے متعلقہ ویڈیوز

Akshay Gets Witty At An Event | Aamir Khan And Others .. Aamir Khan Gets Candid On Koffee With Karan | Shahid .. John Abraham's House Turns To Studio | Aamir Khan .. Dangal Movie - Aamir Khan On Making Of The Film Full .. Worry Over Fate Of 'Dangal' Got Aamir Khan .. Amitabh Bachchan To Work With Aamir Khan In 'Thugs .. اداکار عامر خان کی مزید ویڈیوز