چارسدہ یونیورسٹی حملہ

Attack on Bacha Khan University

چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر نامعلوم حملہ آوروں نے بدھ  20 جنوری کو حملہ کر دیا.حملہ آور یونیورسٹی کے عقب میں موجودگنے کے کھیتوں اور دھند کا سہارالے کریونیورسٹی میں داخل ہوئے .
باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشتگرد حملے میں 18طلباء سمیت 20افراد کے شہید اور 11کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی حملے میں ملوث دہشتگردوں اور ان کی معاونت کرنے والوں کے حوالے سے اہم معلومات ملی ہیں ، دہشت گردو ں کے پاس افغان سمیں تھیں ا ور دستی بم بھی تھے، دہشت گرد حملے کے د وران بھی ٹیلی فون کالیں کرتے رہے، دہشتگردوں سے دو موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں جن سے زیادہ سے زیادہ ڈیٹا حاصل کیا جا چکا ہے، ہلاک دہشتگردوں کے فنگر پرنٹس لے لئے ہیں اور اس حوالے سے نادرا کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ، فوج موقع پر پہنچی تو چاروں دہشتگرد زندہ تھے، آپریشن ضرب عضب شروع ہونے کے بعد سر حد پار چلے جانے والے دہشتگرد ا ب وہاں سے کارر وائیاں کر رہے ہیں.دہشتگردی کے اس واقعہ میں 18 طالب علم اور 2سٹاف کے ارکان شہید ہوئے جب کہ گیارہ افراد زخمی ہو گئے ۔اس حملہ میں 4 دہشتگردوں نے کارروائی کی چاروں کو ہاسٹل کی چھت اور سیڑھیوں پر مارا گیا۔ دہشتگردوں سے دو موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں جن سے زیادہ سے زیادہ ڈیٹا حاصل کیا جا چکا ہے ۔ 

 

 

 

'چارسدہ یونیورسٹی حملہ' کی خبریں




چارسدہ یونیورسٹی حملہ سے متعلقہ تصاویر

حیدر آباد: باچا خان چوک میں کھلا .. کوئٹہ: یوم عاشور کے مرکزی جلوس .. کوئٹہ: یوم عاشور کے مرکزی جلوس .. حیدر آباد: شہر میں ہونیوالی تیز .. پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا .. کوئٹہ: باچا خان چوک پر ڈپٹی میئر .. کوئٹہ: باچا خان چوک پر لوگ ایک .. بنوں، معروف اینکر پرسن ریحام .. صوابی: ضلعی کونسل کے اراکین سانحہ .. چارسدہ یونیورسٹی حملہ کی مزید تصاویر

چارسدہ یونیورسٹی حملہ سے متعلقہ ویڈیوز

How Indian Media reporting Terrorists attack on Bacha .. چارسدہ یونیورسٹی حملہ کی مزید ویڈیوز

'چارسدہ یونیورسٹی حملہ' سے متعلقہ مضامین