2010 سیلاب

Flood 2010

2010پاکستان کے لیے ایک خونی اور بھاری سال کے طور پر ختم ہوا. تاریخ کے بدترین سیلاب نے 2000افراد نگل لیے تباہ کن سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی پاکستان کے شمال علاقوں اور شمال مغربی وادی سوات، جنوبی پنجاب اور زیریں سندھ میں ہوئی ہے اور سیکڑوں مربع میل علاقے زیر آب آنے کی وجہ سے ملک کے باقی حصوں سے کٹ گئے ہیں۔ لاکھوں مکانات، سڑکیں، پل اور عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ کاری انسانی امور کے ترجمان مور زیوگیلیانو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ''پاکستان میں بدترین سیلاب کی تباہ کاریاں دسمبر2004ء کے سونامی طوفان، پاکستان میں 2005ء کے شدید زلزلے اور ہیٹی میں زلزلے سے زیادہ ہیں''۔ اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے دس لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے نے یو این کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان میں سیلاب سے دس لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ یہ خطے کا 1929ءکے بعد سب سے شدید ترین سیلاب تھا.

ہم معزرت خواہ ہیں '2010 سیلاب ' کی کوئی خبر موجود نہیں ہے