منموہن سنگھ

Manmohan Singh

ہندوستانی سیاستدان۔ موجودہ وزیر اعظم۔ منموہن سنگھ کی پیدائش چھبیس ستمبر 1932 کو پاکستانی پنجاب کے گاہ میں ہوئی تھی۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کے بعد برطانیہ کی ممتاز آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹیوں سے علم معاشیات کی تعلیم حاصل کی۔ وہ بھارتیہ ریژرو بینک کے گورنر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے آئی- ایم -ایف اور اے ڈی بی کے لیے بھی کام کیا۔ وہ 1991 میں آسام سے راجیہ سبھا کے رکن بنے اور نرسمہا راؤ حکومت میں وزیرخزانہ بنے۔ سن 1999 میں من موہن سنگھ نے لوک سبھا انتخاب لڑے لیکن ہار گۓ۔ سن 2004 میں کانگریس پارٹی کے اتحاد کو جب حکومت بنانے کا موقع ملا تو پارٹی سربراہ سونیا گاندھی نے وزیر اعظم کا منصب قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کی رائے سے من موہن سنگھ وزیر اعظم بنے۔۔ 2009 میں ہونے والے انتخابات میں کانگرس اور اس کی اتحادیوں کو انتخابات میں فتح ہوئی۔ اس طرح من موہن سنگھ دوسری مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئے۔انہیں ملک میں معاشی بہتری کا روح رواں مانا جاتا ہے۔ ان کا شمار کانگریس صدر سونیا گاندھی کے معتمدوں میں ہوتا ہے۔

'منموہن سنگھ' کی خبریں




منموہن سنگھ سے متعلقہ تصاویر

نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم منموہن .. نیویارک، وزیراعظم نواز شریف .. نیویارک، وزیراعظم نواز شریف .. گوجرانوالہ،‌بارک اُوباما اور .. نئی دہلی، صدر آصف زرداری بھارتی .. نئی دہلی، صدر آصف زرداری بھارتی .. سیول،‌وزیراعظم یوسف رضا گیلانی .. ادو، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی .. ادو، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی .. منموہن سنگھ کی مزید تصاویر


'منموہن سنگھ' سے متعلقہ مضامین