Nawabzada Nasrullah Khan - Urdu News

نوابزادہ نصر اللہ خان ۔ متعلقہ خبریں

Nawabzada Nasrullah Khan

نوابزادہ نصراللہ خان کا تعلق ملتانی پٹھانوں کی بابر شاخ سے تھا اور ان کے آباؤ اجداد اٹھارویں صدی میں مظفر گڑھ کے علاقہ میں آباد ہوۓ تھے۔ مظفرگڑھ سے تقریبا بیس کلومیٹر دور خان گڑھ کے علاقہ میں نوابزادہ کا آبائی گھر اور زرعی زمین واقع ہے۔ متحدہ ہندوستان میں انگریز حکومت نے نوابزادہ نصراللہ کے والد سیف اللہ کو انیس سو دس میں نواب کے خطاب سے نوازا اور گیارہ گاؤں الاٹ کیے تھے۔ نوابزادہ نصراللہ خان نے اپنی خاندانی روایت سے انحراف کرتے ہوۓ حکومت سے تعاون کے بجاۓ اقتدار کی مخالفت کی سیاست کا آغاز کیا۔ انھو ں نے انیس و تینتیس میں طالب علم کی حیثیت سے ہی سیاست میں حصہ لینا شروع کردیا تھا اور اپنے خاندان کے بزرگوں کے برعکس حکمران جماعت یونینسٹ پارٹی میں شامل ہونے کی بجاۓ مسلمانوں کی شدت پسند جماعت مجلس احرار میں شمولیت کی۔ احرار کا نصب العین انگریزوں کا برصغیر سے انخلاء تھا۔

Latest News about Nawabzada Nasrullah Khan in Urdu - Live updates including today breaking news, latest news, new photos, videos, articles and columns written about Nawabzada Nasrullah Khan. Watch videos in Youtube and dailymotion format, share the news via Facebook, Twitter, Whatsapp etc. Full coverage in Urdu to give you a brief idea of the story, only on UrduPoint

نوابزادہ نصر اللہ خان کی تازہ ترین خبریں، تصاویر، مضامین اور متعلقہ کالم پڑھئیے۔ نوابزادہ نصر اللہ خان کی نئی ویڈیوز دیکھئے۔ خبریں شیئر کیجئے فیس بک، ٹوئیٹر، وٹس ایپ وغیرہ پر۔ جانئیے خبر کا مکمل رُخ صرف اردو پوائنٹ پر