مقبوضہ کشمیر

Occupied Kashmir

جموں و کشمیر (کشمیر یا بھارت کے زیر قبضہ کشمیر) بھارت کے زیر قبضہ سب سے شمالی ریاست ہے جس کا بیشتر علاقہ ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے پر پھیلا ہوا ہے۔ جموں و کشمیر کی سرحدیں جنوب میں ہماچل پردیش، مغرب میں پاکستان اور شمال اور مشرق میں چین سے ملتی ہیں۔ پاکستان میں جموں و کشمیر کو اکثر مقبوضہ کشمیر کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

جموں و کشمیر تین حصوں جموں، وادی کشمیر اور لداخ میں منقسم ہے۔ سری نگر اس کا گرمائی اور جموں سرمائی دارالحکومت ہے۔ وادی کشمیر اپنے حسن کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے جبکہ مندروں کا شہر جموں ہزاروں ہندو زائرین کو اپنی جانب کھینچتا ہے۔ لداخ جسے "تبت صغیر" بھی کہا جاتا ہے، اپنی خوبصورتی اور بدھ ثقافت کے باعث جانا جاتا ہے۔ ریاست میں مسلمانوں کی اکثریت ہے تاہم ہندو، بدھ اور سکھ بھی بڑی تعداد میں رہتے ہیں۔

کشمیر دو جوہری طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعے کا باعث بنا ہوا ہے۔ پاکستان کا موقف ہے کہ مسلم اکثریتی ریاست ہونے کے باعث تقسیم ہند کے قانون کی رو سے یہ پاکستان کا حصہ ہے جبکہ بھارت اسے اپنا اٹوٹ انگ قرار دیتا ہے۔ علاقہ عالمی سطح پر متنازعہ قرار دیا گیا ہے۔

بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت ہے جس میں وادی کشمیر میں مسلمان 95 فیصد، جموں میں 28 فیصد اور لداخ میں 44 فیصد ہیں۔ جموں میں ہندو 66 فیصد اور لداخ میں بدھ 50 فیصد کے ساتھ اکثریت میں ہیں۔

'مقبوضہ کشمیر' کی خبریں




'مقبوضہ کشمیر' سے متعلقہ کالم




مقبوضہ کشمیر سے متعلقہ تصاویر

اسلام آباد: صدر آزاد کشمیر سردار .. پشاور: تحریک آزادی جموں کشمیر .. لاہور: تحریک آزادی جموں کشمیر .. لاہور: تحریک آزادی جموں کشمیر .. اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین .. اسلام آباد، وفاقی وزیر احسن .. اسلام آباد: صدر آزاد جموں کشمیر .. مظفر آباد: پاسبان حریت جموں کشمیر .. مظفر آباد: پی ٹی آئی آزاد کشمیر .. مقبوضہ کشمیر کی مزید تصاویر

مقبوضہ کشمیر سے متعلقہ ویڈیوز

Indian General Subrata Saha statement on Indian occupied .. US considers Indian aggression in occupied kashmir .. Occupied Kashmir and Balochistan cannot be compared .. APC is a clear message for the people of occupied Kashmir .. Continued atrocities of Indian forces in occupied Kashmir .. Indian soldiers suicides in occupied Kashmir - 26-07-2016 .. مقبوضہ کشمیر کی مزید ویڈیوز

'مقبوضہ کشمیر' سے متعلقہ مضامین