اداکارہ و ماڈل سنینا بٹ اور ارباز خان کا” ہنگامہ“

اتوار 22 نومبر 2015 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 نومبر۔2015ء)اداکارہ و ماڈل سنینا بٹ اور ارباز خان کا ہنگامہ برپا کرنے کو تیارہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ وماڈل سنینا بٹ اور فلمسٹار ارباز خان کو نئی پشتو فلم”ہنگامہ“کی کاسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔فلم کے ڈائریکٹر لیاقت علی خان ہیں جبکہ فلمساز یعقوب نور ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار دلبر منیراور راوینا شامل ہیں۔

اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 نومبر۔2015ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سنینا بٹ کا کہنا تھا کہ پشتو فلمیں اب روٹین کی کہانیوں سے ہٹ کر بن رہی ہیں اور لالی ووڈ اگر آج زندہ ہے تو اس کا سہرا بھی پشتو فلم انڈسٹری کو جاتا ہے کہ ان علاقائی فلموں کی وجہ سے اسٹوڈیوز اور سینما گھروں کی رونقیں بحران میں بھی بحال رہیں۔