Govt to verify Afghan refugees SIMs

Govt To Verify Afghan Refugees SIMs

افغان مہاجرین کو بھی سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کرانی ہوگی

حکومت پاکستان تمام افغان مہاجرین کی موبائل سموں کو بھی بائیومیٹرک نظام میں لائے گی۔ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کے پاس اقوام متحدہ کے جاری کیے ہوئے کارڈز ہیں۔افغان مہاجرین کی سم انہی کارڈز پر رجسٹر کی جائے گی۔
اتوار کو جاری ہونے والے اخباری بیان کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے چیئرمین اسماعیل شاہ نے ایک سیمنیار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین کے پاس کارڈ ہیں، اُنکی سم کی اُنکے کارڈ سے تصدیق ہوگی۔

(جاری ہے)


12 لاکھ افغان مہاجرین اور اُن کی موبائل سم کی تصدیقی مہم جلد شروع کی جائے گی۔چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی سم اُن افغانیوں کے نام پر رجسٹرڈ ہو گی جو اسے استعمال کر رہے ہونگے۔ 12 اپریل تک 35000 افغان باشندے اپنے کارڈ پر سم استعمال کر رہے تھے۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2025 تک پاکستان کے تمام موبائل فون آپریٹرز 2 ارب سمیں استعمال کر رہے ہونگے اور اس کے لیے حکومت باقاعدہ منصوبہ بندی کر رہی ہے۔اس مقصد کے لیے سسٹم کو اپ گریڈ کیا جا چکا ہے اور ڈیٹا سٹوریج کے حوالے سے بھی تجاویز زیر غور ہیں۔یہ (دو ارب سمیں) پانی، بجلی کے میٹر اور دوسری یوٹیلیٹی سروسز کے لیے استعمال ہونگی۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-27

More Technology Articles