Mobilink changed data limit of 3g bundles

Mobilink Changed Data Limit Of 3g Bundles

موبی لنک نے صارفین کے ساتھ ہاتھ کر دیا۔۔۔ تھری جی ڈیٹا بنڈلز میں اچانک بڑی تبدیلی

جب سے تھری جی نیٹ ورک کا آغاز ہوا ہے ہر روز ہی کوئی نہ کوئی کمپنی نیا پیکج متعارف کرا رہی ہوتی ہے یا پھر پرانے کو تبدیل کر رہی ہوتی ہے۔تھری جی کے ڈیٹا بنڈل میں تازہ ترین تبدیلی موبی لنک نے کی ہے۔موبی لنک نے اپنے تھری جی ڈیٹا بنڈل 3G Daily اور 3G Daily Super میں تبدیلی کر دی ہے۔اس سے پہلے 3G Daily بنڈل استعمال کرنے والے صارفین روزانہ 15 روپے میں 1 جی بی ڈیٹا استعمال کر سکتے تھے۔

ایک جی بی کی حد ختم ہونے پر ایک ایم بی کے استعمال پر 18 روپے چارج کیے جاتے تھے۔تبدیلی کے بعد اب صارفین 15 روپے میں 100 ایم بی ڈیٹا ڈیٹا استعمال کر سکیں گے جبکہ اس حدکے بعد 0.25 روپے فی ایم بی کےحساب سے چارج کیا جائے گا۔

3G Daily Super کے صارفین اس سےپہلے 35 روپے میں 3000 ایم بی ڈیٹا 3 دن میں استعمال کر سکتے تھے اور ڈیٹا کی حد ختم ہونے کے بعد 18 روپے فی ایم بی کےحساب سےچارج کیے جاتےتھے۔

(جاری ہے)

اب اس پیکج میں تبدیلی کرتے ہوئے موبی لنک 35 روپے میں 300 ایم بی فراہم کر رہا ہے جبکہ اس حد کےبعد 0.25 روپے فی ایم بی کے حساب سےچارج کیے جائیں گے۔

موبی لنک کےتمام تھری جی اور ویڈیو کالنک پیکجز کی تفصیل درج ذیل ہے۔
http://photo-cdn.urdupoint.com/technology/images/mobilink-gsm-packages.gif

تاریخ اشاعت: 2015-01-23

More Technology Articles