Mobilink expands its 3G network to four more cities

Mobilink Expands Its 3G Network To Four More Cities

موبی لنک کے تھری جی نیٹ‌ ورک میں چار نئے شہروں کا اضافہ

موبی لنک نے اپنی مفت 3G سروس کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے مظفر گڑھ، مریدکے، اوکاڑہ اور کھاریاں کے شہروں تک پہنچا دیا ہے ۔ اس اضافے کے بعد موبی لنک کی مفت 3G سروس والے شہروں کی تعداد 24 ہوگی ہے۔

(جاری ہے)


کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ اب موبی لنک کی مفت 3G سروس مظفر گڑھ، مریدکے، اوکاڑہ اور کھاریاں میں بھی دستیاب ہوگی۔
موبی لنک نے ان چار شہروں میں دو ہفتوں کے لیے مفت 3G سروس کا آغاز کیا ہے اور وہ صارفین جن کے پاس 3G استعمال کرنے والے سمارٹ فون ہیں اس سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
اس سروس کا حاصل کرنے کے لیے صارفین کو صرف #443* ڈائل کرنا ہوگا اور وہ تیز ترین انٹر نیٹ استعمال کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2014-12-12

More Technology Articles