Mobilink is the fastest developing 3g provider in Pakistan

Mobilink Is The Fastest Developing 3g Provider In Pakistan

موبی لنک ،پاکستان کی سب سے تیزی سے برھتی ہوئی 3G سروس بن گئی

پاکستان میں اپنی تیزی سے بڑھتی ہوئی 3Gسروس کی فراہمی کے ذریعے موبی لنک کے 3Gکسٹمرزکی تعدادایک ملین کے ہدف تک پہنچ گئی ہے۔ موبی لنک نے کمرشل لانچ کے 90 دن کے اندر 1 ملین صارفین کا ہدف حاصل کیا جوپاکستان میں کسی بھی موبائل آپریٹر کی 3G سروس کی تیز ترین اپ ٹیک ہے ۔ موبی لنک نے 3G سروس کی فراہمی رواں سال جولائی میں شروع کی تھی اور پاکستان کے 12 شہروں میں صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی بھی جاری رکھی ہے۔

موبی لنک کے3G نیٹ ورک کا ارتقاء انتہائی مہارت سے ڈیزائن کردہ رول آوٴٹ پلان کا نتیجہ ہے جو کسٹمر تجربے میں عمدگی پر توجہ مرکوزکرتے ہوئے10MHz سپیکٹرم کا بہترین استعمال ہے ۔

موبی لنک کے چیف کمرشل آفیسر بلال منیر شیخ نے اس کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ملین کسٹمرکے ہدف تک پہنچنا ہمارے صارفین کیلئے پرمسرت سفر کا آغاز اور پاکستان میں ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کے ایک ماحولیاتی نظام کی تعمیرکی جانب ہماری اسٹریٹیجک اپروچ کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہمارا رول آوٴٹ پلان مہارت سے مرتب کیا گیا ہے جو ہماری جانب سے مختلف شہروں میں تیزترین 3G کوریج فراہم کرنے کی کوششوں کو یقینی بناتا ہے۔ فیلڈ میں موجود ہماری ٹیمیں نئے مقامات پرسروس کے آغاز کے عزم سے قبل موجودہ شہروں میں بہترین کسٹمر تجربہ کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے بدستورکام کررہی ہیں۔ میں صارفین کا اپنی ڈیٹا اورکنیکٹوٹی کی ضروریات کیلئے موبی لنک پر اعتماد کے اظہارپران کا شکریہ اداکرتا ہوں۔

رواں سال ، 3G لائسنس کی نیلامی کے بعد موبی لنک وہ پہلا آپریٹرتھا جس نے نہ صرف پاکستان میں اپنے آپریشن کی 20 ویں سالگرہ منانے کی خوشی میں صارفین کو مفت 3G سروس کے ذریعے با اختیاربنایا بلکہ ان میں ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کے متعلق شعورمیں بھی اضافہ کیا۔صارفین کی طرف سے انھیں 2 ماہ کی مدت کیلئے بلا معاوضہ موبی لنک کی تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ سروس استعمال کرنے کا موقع فراہم کرنے کے اس خیرسگالی جذبہ کوسراہا گیا ۔ موبی لنک نے پاکستان کے بڑے شہروں میں 3G سروسز کی منظم طریقے سے فراہمی کے ذریعے پورے ملک میں اپنے صارفین میں اضافہ کی کوششوں کوجاری رکھا ہوا ہے ۔

تاریخ اشاعت: 2014-10-23

More Technology Articles