Telenor 3G will be available in 10 more cities

Telenor 3G Will Be Available In 10 More Cities

ٹیلی نار کے تھری جی نیٹ ورک میں تیزی سے اضافہ

ٹیلی نار پاکستان نے ملک میں اپنی 3G سروس کے لیے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا ہے۔ سروس مہیا کرنے کے دوسرے مرحلے میں ٹیلی نار ، سرائے عالمگیر، گجرانوالہ، کھاریاں، ملتان، گجرات، سیالکوٹ، ایبٹ آباد، فیصل آباد، پشاور، سرگودھا میں اپنی سروس متعارف کروائے گا۔
فی الحال سرائے عالمگیر، گجرانوالہ، کھاریاں اور گجرات میں 3G کی مفت سروس مہیا کی جائے گی جبکہ سیالکوٹ، ایبٹ آباد، فیصل آباد، پشاور، سرگودھا اور ملتان میں مفت 3G سروس جولائی 2014 کے آخر تک مہیا کی جائیں گی۔

(جاری ہے)


صارفین کو مفت 3G سروس کے احتتام کے بارے میں بذریعہ ایس ایم ایس مطلع کر دیا جائے گا، مفت 3G سروس کے دوران صارفین روزانہ 50 MBs سے مستفید ہو سکیں گے۔جبکہ 2G ڈیٹا سروس کو معمول کے مطابق چارج کیا جائے گا۔ٹیلی نار اب تک ملک کے 14 شہروں میں 3G سروس مہیا کرنے والے بڑے نیٹ ورکس میں سے ایک ہے۔
اس سے قبل ٹیلی نار کی طرف سے تھری جی کے بہترین ریٹس بھی متعارف کروائے جا چکے ہیں (تفصیلات کیلئے یہاں پر کلک کیجئے) اور تھری جی یو ایس بی ڈونگل بھی متعارف کروائی جا چکی ہے (تفصیلات کیلئے یہاں پر کلک کیجئے)

تاریخ اشاعت: 2014-07-16

More Technology Articles