Telenor Announces 3G packages

Telenor Announces 3G Packages

ٹیلی نار نے اپنے تھری جی پیکج متعارف کروا دئیے

پاکستان میں تھری جی کے لائسنس ملنے کے بعد سب سے پہلے یو فون نے اپنے پیکج متعارف کروائے، جس پر بعض صارفین نے مایوسی کا اظہار کیا، تو بعض نے اسے تسلی بخش قرار دیا۔ یو فون کے بعد اب ٹیلی نار نے اپنے تھری جی پیکیجز کا اعلان کر دیا ہے۔ جو پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ دونوں صارفین کیلئے ہیں، اور انکی قیمت انتہائی مناسب ہے۔
ٹیلی نار نے صارفین کو کافی اچھی پیکج دینے کی کوشش کی ہے، اور انکی قیمت بھی کافی مناسب ہے۔ لیکن یو فون کی طرح ٹیلی نار نے تمام پیکجز کی سپیڈ کے بارے میں نہیں بتایا، جبکہ یو فون نے ڈیٹا کی حد اور سپیڈ کی مناسبت سے اپنے پیکیجز ترتیب دئیے ہیں۔ ٹیلی نار نے صرف ڈیٹا کی حد ہی بتائی ہے، سپیڈ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ ذرائع کے مطابق تمام صارفین کو 512KBPsکی کم از کم سپیڈ لازمی ملے گی۔

(جاری ہے)


پیکیجز کی تفصیلات
ایسے تمام صارفین جو بغیر کسی پیکج کے تھری جی چلائیں گے انہیں دس پیسہ فی 10KBادا کرنے ہوں گے، جب انکے بیلنس سے 50روپے کی کٹوتی ہو جائے گی تو پورا دن انکا تھری جی مفت ہوگا۔ 50روپے کے بعد کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔

پری پیڈ پیکج

حاصل کرنے کا کوڈ معیاد ڈیٹا کی حد قیمت پیکج کا نام
*345*131# 1 دن 50MB Rs.
15
روزانہ
*345*132# 1 دن 100 MB Rs. 25 روزانہ پلس
*345*133# 3 دن 200 MB Rs.
35
تین روزہ
*345*134# 7 دن 500 MB Rs. 75 ہفتہ وار
*345*135# 30 دن 3 GB Rs.
400
ماہانہ
*345*136# 30 دن 8 GB Rs. 1000 ماہانہ پلس

یہ پیکج ڈی جوس اور ٹیلی نار کے دیگر پری پیڈ کنیکشن کیلئے کارآمد ہیں

پوسٹ پیڈ پیکج

مدت ڈیٹا کی حد قیمت پیکج کا نام
10 دن 150 MB Rs.
100
دس روزہ پیکج
30 Days 300 MB Rs. 200 ماہانہ پیکج 1
30 Days 600 MB Rs.
350
ماہانہ پیکج 2
30 Days 4 GB Rs. 600 ماہانہ پیکج 3
30 Days 8 GB Rs. 1,000 ماہانہ پیکج 4

تاریخ اشاعت: 2014-05-30

More Technology Articles