Ufone 3g Announced

Ufone 3g Announced

یو فون نے اپنے تھری جی پیکج متعارف کروا دئیے!

یو فون نے کل رات کو ملک کے چار شہروں میں تھری جی کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا تھا۔ اور اب یو فون کی طرف سے تھری جی پیکیجز کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

یو فون نے دیگر تمام موبائل آپریٹرز سے پہلے تھری جی پیکیجز کا اعلان کیا ہے، جس سے مارکیٹ میں مقابلے کی فضاء پیدا ہوگی، اور دیگر آپریٹرز بھی یو فون کے دئیے گئے پیکجز کو مد نظر رکھ کر ہی اپنے پیکیج تشکیل دیں گے۔


یو فون نے اپنے صارفین کی سہولت کے پیش نظر مختلف سپیڈز کے پیکیج متعارف کروائے ہیں، تاکہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق تھری جی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکیں۔ ان پیکیجز کی اچھی بات یہ ہے کہ یہ صرف 5روپے روزانہ سے شروع ہوتے ہیں، اور 1500 روپے ماہانہ تک جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

یعنی جتنا آپ کا استعمال ہے آپ اسکے مطابق پیکیج حاصل کر سکتے ہیں۔
ہمارے خیال میں یہ پیکیج کافی مناسب ہیں، اور صارفین کی جیب پر بھاری نہیں پڑیں گے۔

جو صارفین لامحدود Unlimitedپیکیج کا انتظار کر رہے تھے انکو مایوسی ہوگی کہ تمام پیکج ایک مخصوص ڈیٹا حد کے اندر رہ کر استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کا استعمال بہت زیادہ ہے تو آپ کسی بھی پیکج کوایک سے زیادہ مرتبہ حاصل کر سکتے ہیں۔

تھری جی پیکیجز کی تفصیلات

پری پیڈ صارفین کیلئے پیکیجز

ڈیٹا کے استعمال کے مطابق پیکج۔

اگر آپ نیچے دیا گیا کوئی پیکج حاصل نہیں کرتے، تو بغیر پیکج آپ کو 20روپے پر ایم بی ادا کرنا ہوں گے، لیکن اسکی اچھی بات یہ ہے کہ 20روپے کی ادائیگی کے بعد اگلے 19ایم بی تک آپ کو کوئی پیسے ادا نہیں کرنے ہوں گے۔ یعنی 20ایم بی تک 20روپے کے اخراجات ادا کرنا ہوں گے۔ 21ویں ایم بی پر پھر آپ کو 20روپے کی ادائیگی کرنا ہوگی، جو اگلے 20ایم بی تک استعمال ہوگی۔
اسی طرح یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔ آسان لفظوں میں آپ 1روپیہ پر ایم بی ادا کریں گے

یوفون بیسک پیکج 256Kbps تک

تھری جی پیکج اخراجات ڈیٹا کی معیاد مدت استعمال سبکسرپشن کوڈ
آدھے دن کیلئے 5 50 MB *20 گھنٹے *810#
روزانہ پیکج 10 40 MB 1 *804#
ہفتہ وار پیکج 50 250 MB 7 *7811#
ماہانہ 1GB 200 1 GB 30 *7807#
ماہانہ 1.5 GB 250 1.5 GB 30 *5506#
ماہانہ 3 GB 500 3 GB 30 *803#


یو فون تھری جی سپر پیکج 512Kbps

تھری جی پیکج اخراجات ڈیٹا کی معیاد مدت استعمال سبکسرپشن کوڈ
ہفتہ وار پیکج 75 250 MB 7 *7814#
ماہانہ 1GB 400 1 GB 30 *7809#
ماہانہ 1.5 GB 550 1.5 GB 30 *5507#
ماہانہ 3 GB 800 3 GB 30 *8031#


یو فون تھری جی الٹرا پیکج 1Mbps تک

تھری جی پیکج اخراجات ڈیٹا کی معیاد مدت استعمال سبکسرپشن کوڈ
ہفتہ وار پیکج 125 250 MB 7 *7815#
ماہانہ 1GB 550 1 GB 30 *7810#
ماہانہ 1.5 GB 675 1.5 GB 30 *5508#
ماہانہ 3 GB 1250 3 GB 30 *8032#


یو فون تھری جی الٹرا پیکج 3Mbps تک

تھری جی پیکج اخراجات ڈیٹا کی معیاد مدت استعمال سبکسرپشن کوڈ
ماہانہ 1GB 725 1 GB 30 *813#
ماہانہ 1.5 GB 900 1.5 GB 30 *814#
ماہانہ 3 GB 1500 3 GB 30 *815#

پوسٹ پیڈ صارفین کیلئے پیکیجز

ڈیٹا کے استعمال کے مطابق پیکج۔


اگر آپ نیچے دیا گیا کوئی پیکج حاصل نہیں کرتے، تو بغیر پیکج آپ کو 20روپے پر ایم بی ادا کرنا ہوں گے، لیکن اسکی اچھی بات یہ ہے کہ 20روپے کی ادائیگی کے بعد اگلے 19ایم بی تک آپ کو کوئی پیسے ادا نہیں کرنے ہوں گے۔ یعنی 20ایم بی تک 20روپے کے اخراجات ادا کرنا ہوں گے۔ 21ویں ایم بی پر پھر آپ کو 20روپے کی ادائیگی کرنا ہوگی، جو اگلے 20ایم بی تک استعمال ہوگی۔
اسی طرح یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔ آسان لفظوں میں آپ 1روپیہ پر ایم بی ادا کریں گے

بیسک پیکج۔ 256Kbps تک

تھری جی پیکج اخراجات ڈیٹا کی معیاد مدت استعمال سبکسرپشن کوڈ
ماہانہ 1GB 200 1 GB 30 *4547#
ماہانہ 3 GB 500 3 GB 30 *805#


سپر پیکج۔

512Kbps تک

تھری جی پیکج اخراجات ڈیٹا کی معیاد مدت استعمال سبکسرپشن کوڈ
ماہانہ 1GB 500 1 GB 30 *4548#
ماہانہ 3 GB 800 3 GB 30 *806#


الٹرا پیکج۔

3Mbpsتک

تھری جی پیکج اخراجات ڈیٹا کی معیاد مدت استعمال سبکسرپشن کوڈ
ماہانہ 1GB 500 1 GB 30 *4548#
ماہانہ 3 GB 800 3 GB 30 *806#
تاریخ اشاعت: 2014-05-24

More Technology Articles