ZONG Super 3G Reaches Million Customers

ZONG Super 3G Reaches Million Customers

زونگ ’Super 3G‘ ایک ملین صارفین کی حد عبور کرتے ہوئے آگے کی جانب گامزن

زونگ ،چائنا موبائل کمیونیکیشن کارپوریشن کی سبسڈی اور پاکستان کی پہلی اورواحد 4Gموبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنی نے گزشتہ ماہ اپنے ’Super 3G‘ صارفین کی حدایک ملین سے عبور کرلی ہے جس کی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔کمپنی نے یہ سنگ میل اپنے پہلے اور 1,000,001ویں صارف کے ساتھ ان کی برانڈ کے ساتھ وابستگی اور سپورٹ کو تسلیم کرتے ہوئے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں زونگ کے ریجنل ڈائریکٹرسیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن جناب برکت اللہ نے 3جی سروس حاصل کرنے والے پہلے اور 1,000,001ویں صارف کو آئی پیڈ کے انعام سے بھی نوازا ۔ یو فون سپر تھری جی کے پہلے صارف کا تعلق لاہور جبکہ 1,000,001ویں صارف کا تعلق کراچی سے ہے ۔
اس موقع پرزونگ کے ریجنل ڈائریکٹرسیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن برکت اللہ نے کہا کہ ،” یہ سنگ میل ہم اپنے 3G صارفین کے لئے ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں پیش کر رہے ہیں اوریہ ہمارے لئے صرف ایک آغاز ہے۔

(جاری ہے)

ہماری ’ Super 3G‘سروس انٹرنیٹ صارفین کی ہر قسم کی ضروریات کو پورا کرتا ہے اور انہیں پاکستان میں کبھی نہ دیکھے جانے والی براؤزنگ اور ڈیٹا ٹرانسفر اسپیڈ کا تجربہ کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ہماری کمپنی کا مقصدصارفین کواولین ترجیح دیتے ہوئے ان کے لیے اپنے انفرااسٹرکچر کے ذریعے منفرد تجربات متعارف کروانا ہے۔“
اس سنگ میل کے بارے میں بات کرتے ہوئے زونگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیئرمین Dr. Fan Yunjunنے کہا،”میں زونگ میں موجود تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔
زونگ اپنے صارفین کو جدید خدمات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے اورپاکستان میں یہ سنگ میل عبور کرنے والی پہلی ٹیلی کام کمپنی ہے۔“
زونگ کی لاجواب رفتار صارفین کو اپنی پسندیدہ فلمیں،وڈیوز،تیز ڈاؤن لوڈ،موج مستی اور دوستوں کے ساتھ مزے دار گیمز،اپنے پیاروں سے منسلک ہونے ، بلاتعطل معلومات کی فراہمی اور بہت کچھ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔زونگ انڈسٹری میں صارفین کے لحاظ سے سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا نیٹ ورک ہے ، جو اب انڈسٹری میں نمایاں ترین ٹیلی کام پلیئر کی حیثیت سے ایک منفرد کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کو ’ Super 3G‘ کے فوائد مہیا کرنے کے لیے پوری طرح سرگرمِ عمل ہے۔
تاریخ اشاعت: 2014-10-30

More Technology Articles