Zong Unveils its 3G Packages

Zong Unveils Its 3G Packages

زونگ نے اپنے 3جی پیکج متعارف کرو ادئیے

زونگ نے ملک بھر میں اپنی کمرشل 3 جی سروس لانچ کر دی ہے، جسکی تقریب اسلام آباد میں زونگ کے ہیڈ کواٹر میں منعقد کی گئی ۔ اس تقریب میں زونگ کی مینجمنٹ سمیت ، ڈاکٹر اسماعیل شاہ چئیر مین پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی، اور دوسرے پی ٹی اے کی ممبران نے شرکت کی۔
اس لانچ کے ساتھ ہی زونگ کی 3 جی سروس لاہور اور کراچی میں دستیاب ہوگئی ہیں جبکہ اگلے کچھ دنوں میں اسلام آباد میں بھی دستیاب ہوگی۔


زونگ نے کمرشل لانچ کے ساتھ ہی اپنے پیکج بھی متعارف کرو ادئیے ہیں۔ زونگ کے یہ پیکج روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ ہونگے۔ ماہانہ زیادہ سے زیادہ ڈیٹا لیمیٹ 4 جی بی ہوگی۔جو کہ 650 روپے ماہانہ کے عوض حاصل کی جا سکے گی۔
زونگ Add-ons کی پیشکش بھی کر رہا ہے جو صارفین کو منتخب کئے گئے پیکج میں زیادہ ڈیٹا لیمٹ استعمال کرنے کی اجازت دے گا۔

(جاری ہے)

مثال کے طور پر اگر آپ ہفتہ وار پیکج استعمال کر رہے ہیں اور اور پیکج کی معیاد ختم ہونے سے پہلے ہی آپ کی ڈیٹا لیمٹ ختم ہو گئی ہے تو کسی بھی Add-ons پیکج کی مدد سے 3 جی سروس کو جاری رکھ سکتے ہیں۔
اگر آپ out of bundle ہیں اور آپ نے Add-ons سروس بھی حاصل نہیں کی تو آپ کو 3 جی سروس کے لیے ایک روپیہ پر میگا بائیٹ پر تھری جی استعمال کر سکتے ہیں۔

Zong 3g Packages

ڈیفالٹ تھری جی پیکج
3 جی سروس کے ڈیفالٹ پیکج جس میں کوئی اضافی پیکج شامل نہیں ہے۔ اس کے چارجز یہ ہونگے۔
دس روپے فی میگا بائیٹ۔

مفت سوشل پیکج
زونگ مفت سوشل پیکج بھی متعارف کروا رہا ہے جس میں محدود مدت کے لیے صارفین لا محدود فیس بک، وٹس ایپ اور ٹوئیٹر استعمال کر سکیں گے۔
پیکج کا نام: سوشل پیکج
والیم: لا محدود
چارجز: مفت
ویلیڈیٹی: 3 دن
ایکٹیویشن : بذریعہ ایس ایم ایس Social 6464

تاریخ اشاعت: 2014-06-13

More Technology Articles