Angry Birds 2 Andriod Application

Angry Birds 2 Andriod Application

اینگری برڈ2: اینڈریوڈ اور آئی او ایس ایپلی کیشن

اینگری برڈ وہ موبائل گیم ہے جس نے مقبولیت میں گذشتہ تمام ادوار کی موبائل گیمز کے ریکارڈ توڑ دئیے۔اینگری برڈ ہر قسم کے پلیٹ فارم کے لیےدستیاب ہے۔اینگری برڈ اور اسی طرح کی دوسری گیمز کو این ایس اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے لیکی ایپس کا نام دیا تھا۔اس کے مطابق خفیہ ایجنسیاں ان گیمز کی مدد سے صارفین کا ڈیٹا جمع کرتی ہیں (تفصیلات اس صفحے پر


اب کئی سالوں بعد اینگری برڈ کانیا ورژن اینگری برڈ 2 متعارف کرایا گیاہے۔ جسے اینڈریوڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارم کے لیے بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نئی ایپلی کیشن میں سارے مناظر تو پچھلی گیم کی طرح ہی ہیں تاہم گرافکس کا معیار پہلے سے بہتر ہے۔کئی لیولز میں کھیلتے ہوئے باس راؤنڈ بھی آتے ہیں۔ گیم کو اپ گریڈ کرنے کے لیے اس گیم میں خریداری کا آپشن بھی ہے، ظاہر ہے اس فیچر سے ہی اس گیم نے کمائی کرنی ہے۔


اینگری برڈ کی ہر سٹیج میں اپنی مرضی سے نئے برڈ کو منتخب کیا جا سکتا ہے۔
اینڈریوڈ صارفین اس گیم کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

آئی او ایس صارفین اس گیم کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں.

تاریخ اشاعت: 2015-08-02

More Technology Articles