Creepy Chrome extension shows where FB messages come from

Creepy Chrome Extension Shows Where FB Messages Come From

پیغام کہاں سے آیا؟ حیرت انگیز ایکسٹینشن

فیس بک موبائل میسنجر  کو انسٹال کرتے ہوئے نیکسٹ نیکسٹ کی بجائے اگر ہدایات کو پڑھ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ فیس بک آپ کے مقام کی معلومات جمع کرتا ہے۔ اس کے علاوہ پہلی بار نئی گفتگو شروع کرتے ہوئے بھی صارفین کو خبر ہوجاتی ہے کہ ان کے مقام کی معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔ مقام کی یہ معلومات کچھ فرق کے ساتھ درست ہوتی ہیں۔
اب کروم کی ایک ایسی ایکسٹینشن بھی سامنے آ گئی ہے جو فیس بک پر کسی بھی پیغام بھیجنے والے کے مقام کی معلومات بہت حد تک درست بتاتی ہے۔

یہ معلومات ایک نقشے کی صورت میں ظاہر کی جاتی ہیں۔ فیس بک میسنجر سے جب بھی کوئی پیغام بھیجا جائے، اس میں مقام کی معلومات شامل ہوتی ہے۔ یہ ایکسٹینشن اسی معلومات کو ایک نقشے کی صورت میں ظاہر کر دیتی ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ پیغام بھیجنے والے کو پتہ بھی نہیں ہوتا کہ اس کی مقام کی درست معلوم جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس ایپلی کیشن کا نام ماراؤدر میپ(marauders map) ہے۔

یہ ایکسٹینشن رئیل ٹائم میں مقام کی معلومات کو ظاہر نہیں کرتی بلکہ ڈیٹا کو پراسس کر کے نقشے کی صورت میں دکھاتی ہے۔ اگر آپ چاہ رہے ہیں کہ کوئی آپ کے مقام کی معلومات سے آگاہ نہ ہو سکے تو اس کا سب سے آسان علاج یہ ہے کہ آپ فیس بک میسنجر کی بجائے دوسری ٹیکسٹ ایپلی کیشن استعمال کرنا شروع کر دیں۔ اگر فیس بک کی جان نہیں چھوڑ سکتے تو دوسرا علاج یہ ہے کہ میسنجر کو چلاتے ہوئے جی پی ایس لوکیشن سروس کو بند کر دیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-28

More Technology Articles