DeNA wants you to stream your Android phone to the world

DeNA Wants You To Stream Your Android Phone To The World

اب آپ اپنے اینڈریوڈ موبائل کو لائیو سٹریم کر سکتے ہیں

جاپان کی موبائل گیمز بنانے والی کمپنی DeNA نے Mirrativ کے نام سے ایک ایپلی کیشن لانچ کی ہے۔ اس ایپلی کیشن کی بدولت صارفین جو کچھ موبائل پر کر رہے ہوں گے، اسے دنیا بھر میں لوگوں کو دکھا سکتے ہیں۔اسے پیری سکوپ اور ٹوئچ ایپلی کیشن کا مکس بھی کہا جاسکتا ہے مگر اس سے اور بھی بہت سےکام لیے جا سکتے ہیں۔آپ کا چہرہ، آپ کی گیمز ساری دنیا دیکھ سکتی ہے۔

Mirrativ صارفین کو محدود نہیں کرتی۔اس ایپلی کیشن کی مدد سے آن لائن شاپنگ کرتے ہوئے ساتھ کی ساتھ دوستوں سے مشورے لیے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


ابھی اس ایپلی کیشن کو پبلک بیٹا کے طور پر لانچ کیا گیا ہے۔ صارفین ابھی روز صرف چند گھنٹے ہی لائیو سٹریم کر سکتے ہیں۔
اس ایپلی کیشن میں ایک کمی ضرور ہے کہ اس میں سٹریمنگ کا آرکائیو نہیں۔ ایک دفعہ تقریب یا ایونٹ ختم تو ختم۔یہ اپنی نوعیت کی پہلی ایپلی کیشن ہے جو صارفین کو سمارٹ فون پر جاری ساری کاروائی براڈ کاسٹ کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ Mirrativ اینڈریوڈ پلے سٹور پر دستیاب ہے۔
پلے سٹور سے اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں.

تاریخ اشاعت: 2015-08-29

More Technology Articles