Dmail Lets You Send Self Destructing Emails

Dmail Lets You Send Self Destructing Emails

اپنی بھیجی ہوئی ای میلز ڈیلیٹ کریں

بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ اُن کی بھیجی ہوئی ای میلز اپنا کام پورا ہونے، یعنی پڑھی جانے، کے بعد حذف ہوجائیں۔ای میل میں اگر حساس ڈیٹا بھیجا جا رہا ہو تو یہ اور بھی ضروری ہوتا ہے۔ بہت سے لوگ ای میل وصول کرنے والے سے درخواست کرتے ہیں کہ ان کی بھیجی ہوئی ای میل کو ڈیلیٹ کر دیا جائے۔
اب ایک نئی ایکسٹینشن ڈی میل کی بدولت ایسا ممکن ہو گیا ہے۔

ڈی میل ایکسٹینشن انسٹال ہونے کے بعد جی میل کے کمپوز میں Send کے اوپر ایک بٹن ظاہر ہو جاتا ہے۔ جس سے ڈی میل کو آف یا آن کیا جا سکتا ہے۔ اس کے سامنے ڈراپ ڈاؤن باکس سے وہ وقت منتخب کیا جا سکتا ہے، جب یہ ای میل ڈیلیٹ ہو۔ وقت میں ایک گھنٹے سے لیکر ایک ہفتے یا پھر کبھی نہیں کو منتخب کیا جا سکتا ہے۔منتخب وقت کے بعد ای میل خود بخود ڈیلیٹ ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

اگر کبھی نہیں کا انتخاب کیا جائے تو ای میل بھیجنے والا Sent ای میل کھول پر اس میں موجو د Revoke بٹن سے بھی ای میل ڈیلیٹ کر سکتا ہے۔
جس شخص کے پاس ای میل بھیجی جاتی ہے، اسے ای میل میں ایک لنک موصول ہوتا ہے۔ اس لنک پر کلک کرنے سے نئی ویب سائٹ پر نئی ونڈو کھل جاتی ہے، جس میں بھیجی گئی ای میل دیکھی جا سکتی ہے۔ اگر ای میل ڈیلیٹ ہو جائے تو لنک پر کلک کرنے سے جو ونڈو کھلے گی، اس میں لکھا ہوگا ، آپ کی ای میل دستیاب نہیں۔
گوگل کروم استعمال کرنے والے صارفین ڈی میل ایکسٹینشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں.

تاریخ اشاعت: 2015-07-27

More Technology Articles