enguru andriod application

Enguru Andriod Application

اردو سے انگریزی سکھانے والی موبائل۔۔۔ ایپ ان گرو

ان گرو(enguru) مفت انگریزی بول چال سکھانے والی ایپلی کیشن ہے۔ اس میں انگریزی سکھانے کےلیے گفتگو کے ساتھ ساتھ گیمز کا بھی استعمال کیا گیا ہے اور یہ مکمل طور پر انٹرایکٹیو ہے۔ ان گرو بنگلور بیسڈ سٹارٹ اپ ہے۔چار ماہ میں اس کے صارفین کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ ان گرو کی مقبولیت کی وجہ یہ ہے کہ یہ ایپلی کیشن صارفین کو ان کی اپنی زبان میں انگریزی سکھاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس ایپلی کیشن میں 13 زبانوں کو مقامی زبان منتخب کر کے انگریزی سیکھی جا سکتی ہے۔ان زبانون میں ہندی، اردو، مراٹھی، گجراتی، عربی، نیپالی، تامل، تیلگو، ملیالم، بنگالی، برمی، پنجابی اور کناڈا زبان شامل ہیں۔
ایپلی کیشن میں ہزاروں سوالات کی مدد سے انگریزی سیکھنے میں زیادہ مشکل نہیں ہوتی۔ یہ ایپلی کیشن مکمل طور پر آف لائن ہے۔ صارفین ڈیٹا یا کنکشن کی پرواہ کیے بغیر اسے استعمال کر سکتےہیں۔
اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں.

تاریخ اشاعت: 2015-10-04

More Technology Articles