Facebook introduces Work Chat app

Facebook Introduces Work Chat App

فیس بک نے ورک چیٹ ایپ متعارف کرادی

فیس بک نے ورک چیٹ ایپ کے نام سے میسنجر کا ایک نیا ورژن متعارف کرایا ہے۔یہ ایپلی کیشن فیس بک ایٹ ورک(تفصیلات اس صفحے پر) کا تسلسل ہے۔
فیس بک ایٹ ورک فیس بک کا متعارف کرایا ہوا بزنس پلیٹ فار م ہے، جسے جنوری سے ٹسٹ کیا جا رہا ہے۔بہت سی کمپنیاں فیس بک ایٹ ورک کو ٹسٹ کر رہی ہیں۔فیس بک ایٹ ورک کی مدد سے ایک ساتھ کام کرنے والے اپنے کام کو ایک دوسرے کے ساتھ آسانی سے شیئر کر سکتے ہیں۔

فیس بک کی ورک چیٹ ایپلی کیشن بھی بالکل فیس بک اور میسنجر کی طرح ہے۔

(جاری ہے)

اسے استعمال کرنے والے ایپلی کیشن میں سٹیکر بھی استعمال کر سکیں گے ۔ اس ایپلی کیشن کا نیٹ ورک خاصا محدود ہوگا، یعنی صرف ایک کمپنی کے افراد ہی اسے استعمال کر سکیں گے۔ورک چیٹ ایپلی کیشن صرف اینڈروئیڈ کے لیے دستیاب ہے، جو خاصی حیرت کی بات ہے۔ اس سے پہلے فیس بک کی جو بھی ایپلی کیشن سامنے آئی ہے وہ سب سے پہلے آئی او ایس پلیٹ فارم کے لیے جاری کی گئی ۔

اس ایپلی کیشن کو پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد وہی لوگ استعمال کر سکیں گے جو فیس بک ایٹ ورک میں شامل کمپنیوں کا حصہ ہیں۔جلد ہی یہ ایپلی کیشن آئی او ایس صارفین کے لیے بھی متعارف کرا دی جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-22

More Technology Articles