Facebook makes changes to its iOS app, allows profile picture to be replaced by a video loop and more

Facebook Makes Changes To Its IOS App, Allows Profile Picture To Be Replaced By A Video Loop And More

فیس بک نے اپنی آئی او ایس ایپلی کیشن میں تبدیلیاں کر دیں

ابھی چند دن پہلے ہی خبر آئی تھی کہ فیس بک صارفین کو پروفائل فوٹو کی جگہ پروفائل ویڈیو لگانے کی سہولت دے گا(تفصیلات اس صفحے پر)۔ اسی حوالے سے اب فیس بک نے اپنی آئی او ایس ایپلی کیشن میں تبدیلیاں کی ہیں۔

(جاری ہے)

سب سے بڑی تبدیلی کے تحت صارفین اب اپنے ساکن پروفائل فوٹو کی جگہ 7 سیکنڈ کی ویڈیو اپ لوڈ کر سکیں گے۔اب پروفائل فوٹو یا ویڈیو صفحے کے درمیان میں نظر آئیں گے۔عارضی پروفائل فوٹو کے فیچر کے تحت صارفین مخصوص مدت کے لیے بھی پروفائل فوٹو لگا سکتےہیں، جو مخصوص مدت کے بعد ہٹ جائیں گی اور صارفین کی پہلی پروفائل فوٹو سامنے ہونگی۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-03

More Technology Articles