Facebook quizzes are still a privacy threat

Facebook Quizzes Are Still A Privacy Threat

فیس بک کوئز گیمز، پرائیویسی کے لیے سب سے بڑا خطرہ

آج کل فیس بک پر آن لائن کوئز جس میں فیس بک پر استعمال کیے گئے الفاظ کا ورڈ کلاؤڈ(word cloud) دیا جاتا ہے ، کافی مشہور ہے۔ اسے بنانے والی کمپنی vonvon کے مطابق یہ کوئز بتاتا ہے کہ کسی صارف نے فیس بک پر کونسا لفظ کتنی بار استعمال کیا۔برطانوی وی پی این کے تقابل کی ویب سائٹ Comparitech کے مطابق ورڈ کلاؤڈ ظاہر کرنے کے لیے یہ ایپلی کیشن صارفین کے نام، تاریخ پیدائش، شہر، تعلیم، لائکس، فوٹوز،دوستوں کی فہرست، براؤزر، زبان اور آئی پی ایڈریسز کا ریکارڈ رکھتی ہے۔

اتنی سادہ کی گیم کے لیے اتنی زیادہ تفصیلات رکھنا کافی خطرناک بات ہے۔فیس بک نے تمام ایپلی کیشنز کو اس بات کا پابند کیا ہوا ہے کہ وہ صارفین کی جو جو معلومات لے رہی ہیں، اُن سے صارفین کو مطلع کریں۔

(جاری ہے)

صارفین جس وقت کسی ایپ کو فیس بک سے لنک کرتے ہیں، یا کسی ایپ میں فیس بک سے لاگ ان ہوتے ہیں تو لاگ ان کےاجازت نامے والے صفحے پر ہی اُن تمام تفصیلات کو دیکھا جا سکتا ہے جو وہ ایپلی کیشن حاصل کرنا چاہتی ہے۔

صارفین چاہیے تو بنیادی معلومات کے کے علاوہ نیچے موجود فالتو اجازت ناموں کو منسوخ بھی کرسکتےہیں۔اس مخصوص ایپلی کیشن میں جب فالتو اجازت ناموں کو منسوخ کیا جائے تو یہ درست طریقے سے کام نہیں کرتی۔
سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ بہت سی ایپلی کیشن جیسے Vonvon.me کا کوئز Your Most Used Words on Facebook ، یہ نہیں بتاتا کہ فیس بک سے جو بھی معلومات اکھٹی کی جائیں گی انہیں کس مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
اس ایپلی کیشن کی پرائیویسی پالیسی کے مطابق جب آپ اسے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے لاگ ان ہونے کی اجازت دیتے ہیں تب آپ اسے اس بات کی اجازت بھی دے رہے ہوتے ہیں کہ یہ آپ کی معلومات کو استعمال کرتا رہے، حتی کہ آپ فیس بک اکاؤنٹ ختم کردیں تب بھی اسے یہ معلومات استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔آپ اس بات کی اجازت بھی دے رہے ہوتے ہیں کہ آپ کی تفصیلات کو دنیا بھر میں موجود سرورز پر کہیں بھی محفوظ کیا جا سکتا ہے، حتی کہ ایسے مقامات پر بھی جہاں صارفین کی پرائیویسی قانوناً محفوظ نہ ہو۔
Vonvon صارفین کو یہ بتا کر بھی احسان کرتا ہے کہ جب یہ صارفین کی معلومات تھرڈ پارٹی سے شیئر کرے گا تو صارفین کو مطلع کرے گا لیکن اسی فقرے میں اس بات کا اقرار بھی کرتا ہے کہ صارفین کو مطلع کرنے والی پالیسی یکطرفہ ہے۔اس ایگریمنٹ کو بغیر پڑھے، جیسا کہ تقریباً تمام صارفین کرتے ہیں، قبول کرنے کا مطلب ہے کہ آپ اس کمپنی کو اپنی معلومات دوسروں سے شیئر کرنے اور دوسروں کو فروخت کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔
-
فیس بک صارفین کو وقتاً فوقتاً اپنی تمام ایپلی کیشن ایک بار ضرور دیکھ لینی چاہیے۔ ان میں سے جو مشکوک ایپلی کیشن ہوں انہیں اپنے اکاؤنٹ سے ختم کردینا چاہیے۔ فیس بک پر اپنے اکاؤنٹ سے مربوط ایپلی کیشنز کو دیکھنے کے لیے فیس بک پر نوٹیفیکیشن آئیکون کے ساتھ تالے کے نشان پر کلک کریں اور see more setting پر کلک کریں۔Appsکے سیکشن میں جو مشکوک ایپلی کیشن نظر آئے اس کے سامنے موجود "x"پر کلک کردیں۔

Facebook quizzes are still a privacy threat
تاریخ اشاعت: 2015-11-24

More Technology Articles