Facebook updates photo sharing app Moments with movies

Facebook Updates Photo Sharing App Moments With Movies

فیس بک کی ایپلی کیشن مومنٹس کے لیےنئی اپ ڈیٹس

فیس بک کی ایپلی کیشن مومنٹس کی مدد سے تصاویر کو فیس بک کی چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی سے شناخت کر کے فیس بک پر موجود  انہی دوستوں کو ٹیگ کیا جا سکتا ہے، جن کی یہ تصاویر ہوں۔ان تصاویر کو تصویر میں موجود افراد کے اتھ ذاتی طور پرائیویٹ شیئر کیا جاسکتا ہے۔دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے کے علاوہ تصاویر کو فیس بک یا انسٹا گرام پر شیئر بھی کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


اس ایپلی کیشن میں شامل کی گئی نئی اپ ڈیٹ کے مطابق 6 سے زیادہ تصاویر کے سیٹ  کو موویز اور سلائیڈ شو میں بھی بدلا جا سکتا ہے۔ایک دفعہ فوٹو ویڈیو کی شکل میں آجائے تو ویڈیو کو ایڈٹ بھی کیا جا سکتا ہے اپنی مرضی کا بیک گراؤنڈ میوزک ڈالا جا سکتا ہے۔
اس ایپلی کیشن میں اب 34 مزید زبانوں کی سپورٹ شامل کی گئی ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جلد ہی فیس بک اس ایپلی کیشن کو مزید ممالک کے لیے بھی لانچ کرے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-08-26

More Technology Articles