Google Photos updated with new search customization and file management options

Google Photos Updated With New Search Customization And File Management Options

گوگل فوٹوز کی تازہ ترین اپ ڈیٹس

گوگل نے گوگل فوٹوز کے لیے نئی اپ ڈیٹس متعارف کرا دی ہیں۔ گوگل نے ایپلی کیشن میں کئی تبدیلیاں اور اضافے کیے ہیں۔ اب نئی سرچ بار کی بدولت صارفین پہلے سے زیادہ تیزی اور آسانی کے ساتھ اپنے فوٹوز تلاش کر سکیں گے۔صارفین سرچ بار پر ٹیپ کریں اور تلاش کرنا شروع کر دیں یا سکرول ڈاؤن کر کے چہرے، مقامات اور فوٹو ٹائپ سے لائبریری کو کھنگال لیں۔

(جاری ہے)


مزید براں گوگل فوٹوز کے نئے فیچرز کی وجہ سے، اپنے فوٹو، موویز اور میوزک سے خود کار طور پر کسٹومائزڈ موویز اور سلائیڈ شو بنائے جا سکتے ہیں۔

اس فیچر سے صارفین اپنے ٹرپ کی تصاویر کی ویڈیوز بہت آسانی سے بنا سکتے ہیں۔گوگل نے ڈیوائس فولڈر کو ری نیم کرنا اور ڈیلیٹ کرنا بھی آسان کر دیا ہے۔ نئے فولڈر، کاپی اور موونگ سے ایس ڈی کارڈ پر موجود ڈیٹا کا انتظام بھی کافی آسان ہوگیا ہے۔
صارفین یہاں کلک کرکے اپنی گوگل فوٹو ایپ کو اپ ڈیٹ کر سکتےہیں۔ گوگل جلد ہی آئی او ایس ایپلی کیشن کے لیے بھی اپ ڈیٹ متعارف کرائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-29

More Technology Articles